Sunday, April 6, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: کیا اشوک سکسینا کے بیان سے متاثر ہوکر ان کے پیروکاروں نے تباہ کئے سولر پینلز؟ یہاں جانیں پورا سچ

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Aug 22, 2023
banner_image

Claim
بھارت کے اشوک سکسینا نامی شخص نے کہا شمسی توانائی کے استعمال سے سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں تو اس کے پیروکاروں نے سولر پینلز تباہ کر دیئے۔
Fact
ویڈیو پرانی اور مہاراشٹر کی ہے۔ جہاں سولر پینلز لگانے کی مزدوری نہ ملنے پر مزدوروں نے سولر پینلز ہی تباہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کچھ لوگ سولر پینلز تباہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کے اشوک سکسینا نامی شخص نے کہا شمسی توانائی کے استعمال سے سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں تو اس کے پیروکاروں نے سولر پینلز تباہ کردیئے۔

ٹویٹر پر ایک ویریفائیڈ صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ “انڈیا میں ایک ہندو مذہبی پیشوا اشوک سکسینا نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ اگر شمسی توانائی استعمال کی جائے تو سورج دیوتا پریشان ہوتے ہیں! اس کے جنونی پیروکاروں نے سولر پینلز پر حملہ کرکے تباہ کرنا شروع کردیا ہے! پاکستان میں بھی جاہل ہیں لیکن انڈیا والے کچھ زیادہ ہیں”۔

سولر پینلز تباہ کرنے والی ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔
Courtesy: Twitter @AzmatKhanTDP

Fact Check/Verification

ویڈیو کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے ہم نے اس کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کے اے ایس کلپ نامی یوٹیوب چینل پر 2018 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق انڈیا میں گاؤں کے لوگ سولر پینلز توڑ رہے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ KAS CLIP

مزید سرچ کے دوران ہمیں 15 فروری 2018 کو اپلوڈ شدہ کلائیمیٹ سمورائی نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو فراہم ہوئی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق مہاراشٹر میں 100 میگاواٹ کے سولر پلانٹ کو اجرت نہ ملنے کی وجہ سے مزدوروں نے تباہ کردیا۔

Courtesy: YouTube/ Climate Samurai

البتہ ہم نے جب اشوک سکسینا سولر پیینلز کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں کئی پوسٹ ملے۔ جس میں مذکورہ ویڈیو کے ساتھ دعوے کو بی جے پی لیڈر اشوک سکسینا کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ لیکن ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی ویب سائٹس پر اشوک سکسینا نامی کسی بی جے پی لیڈر کا ذکر موجود نہیں ہے۔

Conclusion

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کم از کم 5 سال پرانی ہے۔ جہاں سولر پینلز لگانے کی مزدوری نہ ملنے پر مزدوروں نے سولر پینلز ہی تباہ کردیا تھا۔

Result: False

Sources
Video report published by KAS CLIP YouTube Channel on 20 Feb 2018
Video report published by Climate Samurai YouTube Channel on 15 Feb 2018

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
No related articles found
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,694

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔