Saturday, March 22, 2025
اردو

Fact Check

کاجو بسکٹ بنانے کی مشین کو نقلی کاجو بنانے والی مشین بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہا شیئر

banner_image

ڈیلی قدرت نیوز پیپر نامی فیس بک پیج پر چوالیس سکینڈ کا ایک ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے۔جس میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ بھارت میں نقلی کاجو بنانے کی مشین کے ذریعے کاجو تیار کیاجارہا ہے۔جسے کھانے سے بجائے صحت بننے کے بگڑ جائےگی۔اس ویڈیو کو ہمارے آرٹیکل لکھنے تک50ہزاریوزرس شیئر کرچکے تھے۔جبکہ 13ہزار لائک بھی کیا جاچکا ہے۔آرکائیو لنک۔

نقلی کاجو کے مشین کا وائرل ویڈیو
Viral Video From Facebook

کیا ہے وائرل پوسٹ؟

فواد داؤد پوٹا نامی فیس بک یوزر نے بھی انڈیا میں نقلی کاجو کی مشین بتاکر شیئر کیا۔آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/fawada.daudpota/videos/170441144638712

کیا ہے وائرل ویڈیو کی سچائی؟

وائرل ویڈیو کے حوالے سے کئے دعوے کے مطابق ہم نے کچھ ٹولس کی مدد لی اور اسے گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ایک دوسرا ویڈیو 26نومبر 2018 کا ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ کاجوبسکٹ بنانے کی مشین۔دونوں ویڈیو میں فرق محض اتنا ہے کہ وائرل ویڈیو میں صرف ایک فریم کو دکھایا گیا ہے اور یوٹیوب کے ویڈیو میں پورے مشین کو ۔

مذکورہ جانکای سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نذر آرہی مشین کاجوبسکٹ بنانے کی ہے۔پھر ہم نے مزید سرچ کیا ۔اس دوران ہمیں ممبئی کے تشار نامی شخص کا نمبر فراہم ہوا ۔جو اسی طرح کی مشین سے کاجو بسکٹ تیار کرتا ہے۔ہم نے جب ان سے وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا۔انہوں نے کہا کہ اصل کاجو بناے کی مشین اب تک انڈیا میں نہیں آئی ہے اور وائرل ویڈیو میں جس مشین کو نقلی کاجو بنانے کا پلانٹ بتایا جارہا ہے وہ دراصل کاجو بسکٹ بنانے کی ایک چھوٹی سی مشین ہے۔

تشار کی باتوں سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں انڈیا مارٹ نامی شاپنگ ویب سائٹ پر کاجوبسکٹ بنانے کی مشین ملی۔جس کی قیمت تقریباً 1لاکھ 40ہزار ہے اور مشین کے بارے میں ساری جانکاری دی گئی ہے۔

مذکورہ جانکاری سے پتا چلا کہ کاجوبسکٹ بنانے کی مشین ایجاد ہوچکی ہے اور اسے آن لائن بھی فروخت کیا جارہا ہے۔پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ہندوستان کے بازاروں میں نقلی کاجو فروخت کیاجارہا ہے یا نہیں؟اس دوران ہمیں انڈیا نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 1نومبر 2013 کی ایک رپوٹ ڈرائی فروٹ کے حوالے سے ملی۔جس میں کاجو کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔رپوٹ کے مطابق کاجو کو مزید چمکیلا اور وزنی بنانے کےلیے ایسیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔جوکہ صحت کےلیے نقصاندہ ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔دراصل کاجوبسکٹ بناے کی مشین کو اصلی کاجوبنانے کی مشین بتاکر ڈیلی قدرت نامی پیج سے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

Result:Misleading

Our Sources

Youtube:https://www.youtube.com/watch?v=qwXDMTzZgWE

Indiamart:https://www.indiamart.com/proddetail/kaju-biscuits-making-machine-2665553391.html

IndiaTV:https://www.youtube.com/watch?v=KjUF77WCH6I&t=1s

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
No related articles found
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,500

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔