Monday, April 28, 2025

Fact Check

کیا سچ میں مولانا ارشد مدنی نے انجان نمبر سےآئے فون کا رپلائی دینے سے منع کیا؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

image

دعویٰ

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک میسج مولاناارشد مدنی کے حوالے سے وائرل ہورہا ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ مولانا ارشد مدنی نے بائیس جنوری تک آپ کے موبائل پر کوئی بھی فون کال یا مِس کال انجان نمبر سے آئے تو اس کا جواب نہیں دینا ہے۔آگے لکھا ہے کہ بائیس تاریخ کو سپریم کورٹ میں سی اے اے کے خلاف سنوائی ہونی ہے۔اس لئے بی جے پی اس بل کی حمایت میں ثبوت اکٹھا کررہی ہے۔نیچے چار موبائل نمبر بھی شیئر کیے گئے ہیں اور وہ یہ ہے۔۔۔۔۔

8866288662

7766277742

7272569933

9977885467

مزید لکھا ہے کہ ان نمبروں پر نہ کال کریں اور اگر کال آئے تو جواب بھی نہ دیں۔اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کے  بینک میں موجود سارے پیسے غائب ہوجائے گا اور آپ این آر سی میں داخل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ یہ میسج سوشل میڈیا پر مختلف دعوے کے ساتھ خوب وائرل ہورہاہے۔

تصدیق

ملک بھر میں جہاں سی اے اےاین پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج ہورہاہے۔وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر عجیب و غریب پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں۔ان دنوں ایک میسج واہٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر پر خوب گردش کررہا ہے۔میسج میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ بائیس جنوری تک کسی بھی نامعلوم نمبرسے مس کال یا فون کال آئے تو اس جواب نہ دیں۔اس میسج  کو مولانا ارشد مدنی کا حوالہ دے کر فارواڈ کیا جارہاہے۔اس دوران ہمیں ہماری قاری زویااحترام  نے وائرل میسج بھیجا اور اس کی سچائی جاننے کی اپیل کی ۔تب ہم نے وائرل میسج کی پڑتال شروع کی۔اس کے علاوہ آپ مندرجہ ذیل میں اور بھی وائرل پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

ہماری کھوج

وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سچ میں مولانا ارشد مدنی نے اس میسج کو فارواڈ کیاہے یا انہوں نے یہ اپیل مسلمانوں سے کی ہے؟پھر ہم نے مولانا کو فون کال کیا اور وائرل میسج کے بارے میں  جانکاری طلب کی۔انہوں نے جواب میں صاف انکار کردیا کہ  وہ اس طرح کی اپیل مسلمانوں سے نہیں کی ہے۔انہوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نام پر جھوٹا افواہ پھیلایا جارہاہے۔

مولانا مدنی فون کال وائس

ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوچکا کہ مولاناارشد مدنی نے یہ اپیل مسلمانوں سے نہیں کی ہے۔پھر ہم نے وائرل میسج میں دیئے گئے نمبر کے بارے میں کھوج بین شروع کی۔تب ہمیں وائرل میسج والا پہلا نمبر بی جے پی کا ملا۔جو امت شاہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیاتھا۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ جو لوگ سی اےاے کی حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر۸۸۶۶۲۸۸۶۶۲ پر مس کال دیں۔بقیہ دو نمبر پر جب ہم نے کال کیا تو نمبر بند بتایا اور آخری والے نمبر پر جب ہم نے کال کیا تو گھنٹی گئی۔لیکن وہ فون نہیں اٹھایا۔اس دوران جب ہم نے نمبر کو ٹُرو کالر پر جانچا تو پتا چلاکہ یہ نمبر مدھیہ پردیش کے ابھی رام نام کے بندے کا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ مولانا ارشد مدنی نے وائرل میسج کے ذریعے مسلمانوں سے کچھ بھی اس طرح کی اپیل نہیں کی ہے۔دوسری جانب جو نمبر شیئر کیےگئے ہیں ان میں سے ایک بی جے پی  نے سی اے اے کی حمایت کے لئے جاری کی ہے۔بقیہ دو نمبر بند ہے اور آخری والے نمبر پر فون  رسیو نہیں ہو رہا ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹر ایڈیوانس سرچ

گراؤنڈ ویری فیکیش

ٹروکال سرچ

نتائج:گمراہ کن

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,946

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔