Friday, April 25, 2025

Fact Check

Fact Check: کیا عمران خان کے فیصلے کے بعد پاکستانی جج ہمایوں دلاور؟ پورا سچ یہاں جانیں

banner_image

Claim
یہ ویڈیو عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے کے بعد پاکستانی جج ہمایوں دلاور اور ان کے وکیل کے بھاگنے کی ہے۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور اس میں نظر آرہے لوگ پی ٹی آئی لیڈر کریم بخش گبول کو گاڑی میں بٹھا رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد پاکستانی جج ہمایوں دلاور سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہیں۔ ان دنوں ایک ویڈیو فیس بک اور واہٹس ایپ پر شیئر کی جا رہی، جس میں کچھ لوگ کار کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے کے بعد جج ہمایوں دلاور اپنے وکیلوں کے ساتھ چھپ کر بھاگ گئے۔

ویڈیو میں کار کی جانب بھاگ رہے پاکستانی جج ہمایوں دلاور نہیں، بلکہ کریم بخش گبول ہیں۔
screenshot Facebook post
screenshot whatsapp forward

Fact Check/Verification

ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 2 مارچ 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو سی بی نیوز ایچ ڈی نامی فیس بک پیج پر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے سندھ اسمبلی کے باہر سے پی ٹی آئی لیڈر کریم بخش گبول کو اغوا کرنے کی ہے۔

مزید سرچ کے دوران 2 مارچ 2021 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو پاکستانی صحافی مرتضٰی علی شاہ کے یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں بھی بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں سندھ کے پی ٹی آئی ایم پی اے کریم بخش گبول ہیں۔ اس سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور جو لوگ نظر آرہے ہیں وہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Murtaza Ali Shah

اس کے علاوہ پاکستان پیوپل پارٹی کے فیس بک پیج پر بھی ویڈیو میں نظر آرہے لوگوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ایوان سے پی ٹی آئی ایم پی اے نے معزز رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول، جنہوں نے کل پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا، کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کم از کم ڈھائی سال پرانی ہے اور اس میں نظر آرہے لوگ جج ہمایوں دلاور اور ان کے وکیل نہیں ہیں بلکہ پی ٹی آئی لیڈر کریم بخش گبول اور پارٹی کارکنان ہیں۔

Result: False

Sources
Faceboop posts by cbnewshd and PPPMCCS on 2March 2021
Video report published by Murtaza Ali Shah YouTube Channel on 2 March 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,908

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔