Thursday, April 17, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check:مظاہرے کو دبانے کے لئے بھارتی فوج کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کا فرضی دعویٰ وائرل

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Jul 25, 2024
banner_image

Claim
یہ ویڈیو اور تصویر بھارتی فوج کے بنگلہ دیش میں داخل ہو نے کی ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے مظاہرے کو دبانے کے لئے بھارت سے مدد مانگی تھی۔
Fact
وائرل دعویٰ بے بنیاد ہے، ویڈیو پرانی ہے اور تصویر ڈھاکہ کے ایک ایئرپورٹ کی ہے۔

صارفین نے ایک ویڈیو اور تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “بھارتی فوج کی ایک کمپنی مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں داخل ہو رہی ہے۔ حسینہ حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا اور احتجاج کو کچلنے کے لئے بھارت سے مدد بھی مانگی۔ خون کی پیاسی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کو قتل کرے گی اور حسینہ کو اقتدار میں رکھے گی”۔

رواں ماہ کی 24 تاریخ کو شائع ہونے والی انڈیپنڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہزاروں طلبہ کئی دنوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پرُ تشدد مظاہرے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 150 افراد کی اموات ہوچکی ہے۔

اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو و تصویر شیئر کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت نے بھارت سے مدد مانگی ہے جس کے بعد مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں بھارتی فوج کی ایک کمپنی داخل ہو رہی ہے تاکہ بنگلہ دیش میں ہو رہے طلباء کے احتجاج کو روکا جا سکے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے ویڈیو اور تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ یہ فرضی خبر ہے۔ کیونکہ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے بھارتی فوج کو بلائے جانے سے متعلق کوئی بھی سرکاری اعلان یا میڈیا رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔ البتہ تحقیقات کے دوران ہمیں وزارت خارجہ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 21 جولائی 2024 کو شیئر شدہ سرکاری پریس ریلیز ملا۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کی جانب سے سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر بھارتی شہریوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے حفاظتی دستے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Courtesy: X@MEAIndia

مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں آئی ایم آیوش پرجاپتی نامی انسٹاگرام ہینڈل پر 19 مئی 2022 کو شیئر ہوبہو ویڈیو فراہم ہوئی۔ جس سے پتا چلا کہ بھارتی فوج کے ٹرک والی یہ ویڈیو 2022 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔

Courtesy: Instagram @_imayush_prajapati_

اسی طرح سرچ کے دوران ہمیں بنگلہ دیشی سائنس پر مبنی تعلیمی پلیٹ فارم بگیان پریو کے آفیشل فیس بک پیج پر ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو تیج گاؤں ایئر پورٹ (پرانا ہوائی اڈا)، اگرگاؤں، ڈھاکہ کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر ریڈر نیوز ویب سائٹ نے بھی بنگلہ دیش میں چل رہے مظاہرے اور بھارتی طلباء سے متعلق ایک آرٹیکل شائع کیا ہے، جس میں بھی اس تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/Courtesy: Facebook/bigyanpriyo
Courtesy: KashmirReader

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں چل رہے حالیہ مظاہرے سے اس ویڈیو کا نہیں ہے کوئی تعلق

Conclusion

اس طرح انٹرنیٹ پر موجود شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی فوج طلباء کے مظاہرے کو کچلنے کے لئے بنگلہ دیش نہیں جا رہی ہے، شیئر کی جارہی تصویر اور ویڈیو کا بھی اس دعوے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Result: False

Sources
X post by @MEAIndia on 21 July 2024
Instagram post by @_imayush_prajapati_ on 19 May 2022
Facebook post by bigyanpriyo on 18 July 2024
Report published by Kashmir Reader on 21 July 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,795

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔