Sunday, March 16, 2025
اردو

Coronavirus

کیا سچ میں ہندوستان میں ٹینکر سے سینا ٹائزنگ؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

image

دعویٰ 

ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے کہ یہاں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹینکر سے سینا ٹائزنگ کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 

تصدیق

پوری دنیا کروناوائرس کی زد میں آچکی ہے۔ہندوستان کے پی ایم مودی نے بائیس مارچ کو جنتاکرفیو کا اعلان کیا۔ہندوستان میں اب تک ایک سوستر سے زائد افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہے۔تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔حتیٰ کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر کرنے کو کہا گیا ہے۔وہیں ان دنوں ٹک ٹاک پر نوسکینڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہاہے۔جس میں ایک ٹینکر کے ذریعے سیناٹائزنگ کی جارہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ ہندوستان کی سرزمین میں سیناٹائزنگ  ہورہاہے۔ہندستانیوں کی بھلائی کےلئے یہ بہتر قدم ہے۔

crazy on TikTok

crazy(@pink1234276) has created a short video on TikTok with music original sound – crazy. #deshkibhasha

 ہماری کھوج

وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھنے اور اس پر لکھے الفاظ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کیا اور کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں فیچوریزم نامی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق چین میں کروناوائرس سے متاثر علاقے کو لاک ڈان کردیاگیا ہےاور وہاں گھروں کو سیناٹائزنگ کیا جارہاہے۔یہاں یہ واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں ہے۔بلکہ چین کا ہے۔لیکن یہ صاف نہیں ہوسکا کہ آیا جو وائرل ویڈیو اصل میں کس جگہ کا ہے؟ جس کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔

 

China is spraying entire city blocks to contain outbreak

Chinese state-owned newspaper People’s Daily has uploaded a video of disinfection work in the city of Wuhan, the epicenter of the coronavirus outbreak that has spread across the globe. Full-front disinfection work has started in #Wuhan, an effort to contain the spread of #coronavirus pic.twitter.com/E3Vg8XcHTP – People’s Daily, China (@PDChina) February 10, 2020 The clip is apocalyptic: workers roll giant machines down empty streets, blasting huge plumes of disinfecting spray.

مذکورہ بالا میں ملی جانکاری سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وائرل ویڈیو کہاں کا ہے اور سیناٹائزنگ کہاں ہورہی ہے۔پھر ہم نے وائرل ویڈیو کو یوٹیوب پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں سیناٹائزنگ سے متعلق کافی ویڈیو ملے۔جو درج ذیل ہے۔

ان سبھی تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دروان ہمیں آرٹی نامی(رسین ٹوڈے) کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا اصل ورجن ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ چین کے وہان میں کروناوائرس سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کاج چل رہاہے۔یہاں آپ کو بتاتا چلوں کہ دونوں ٹینکر پر لکھے الفاظ ایک جیسا ہے۔جسے دیکھ کر پتاچلتاہے کہ بھارت میں اس طرح کے ٹینکر نہیں چلتے ہیں۔

نیوزچکیر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں بلکہ چین کا ہے۔ جہاں شہر میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ٹینکر سے سیناٹائزنگ کیا جارہاہے نا کہ ہندوستان میں اس طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:جھوٹا دعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
No related articles found
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,450

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔