Wednesday, April 23, 2025
اردو

Fact Check

کیا کیرل کی چیرامن مسجد کو ہندو راجا نے تعمیر کروایا ہے؟پڑھیئے وائرل خبر کی پڑتال

image

دعویٰ

کیرل کی چیرامن مسجد دنیا کی دوسری سب سے پرانی مسجد ہے۔جسے ایک ہندو راجا نے نے مندر کو مسجد میں تبدیل کیاتھا۔وہیں بابر نے شری رام کے پیدائشی مقام پر بنی ہندو مندر کوتوڑوا کر مسجد تعمیرکروایاتھا۔لیکن ہندو میں عدم برداشت ہے اور مسلمان مظلوم ہوگیا۔

 تصدیق

 سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پوسٹ وائرل ہورہاہے۔اویرل شرما نامی ٹویٹرہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کیاگیاہے۔اویرل نے اپنے پوسٹ میں دعویٰ کیاہے کہ دنیا کی دوسری سب سے پرانی مسجد کیرل کی چیرامن مسجد ہے۔جس کو ایک ہندو راجا نے تعمیر کروایاتھا۔اتنا ہی نہیں اویرل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد پہلے مندر تھی جسے مسجد میں تبدیل کیاگیاہے۔ ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بابر نے مندر توڑ کر مسجد بنوائی تھی۔

ہماری تحقیق 

اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نےاپنی تحقیقات شروع کی۔پھر ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں کچھ خبریں ملی۔

 شروعاتی تحقیقات کےدوران ہمیں الجزیرہ میں شائع ایک خبر ملی۔جس میں چیرامن مسجد کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیاہے۔لکھا ہے کہ کیرل کا ایک ہندو راجا اسلام قبول کرنے کےبعد مکہ مکرمہ پہنچا۔لیکن راجا کی فوت واپسی میں کسی مقام پر ہوگئی۔لیکن اس نے فوت سے پہلے وصیت کی تھی کہ ہندوستان میں ایک مسجد تعمیر کی جائے۔اس بنیاد پر چیرامن مسجد کوہندوستان کی پہلی مسجد شمار کیا جاتا ہے۔

پھر ہم نے چیرامن مسجد کے تعلق سے کھوج جاری رکھتے ہوئے گوگل سرچ کیا۔پھر ہمیں بی بی سی اردو پر ایک خبر ملی۔جہاں لکھا ہے کہ یہ مسجد اپنے سیکیولر نظریے کے لیے مشہور راجہ چیرامن پیرومل کے نام سے منسوب ہے۔مقامی روایات کے مطابق راجہ نے اسلام قبول کر لیا تھا اور انھی کے حکم پر یہ مسجد تعمیر کی گئی تھی۔آپ کو بتادیں کہ یہ مسجد کئی مرتبہ تعمیر کے عمل سے گزر چکی ہے۔ لیکن اب اس کی پرانی شکل بحال کرنے کی تیاری ہے۔

تحقیقات کے دوران ہمیں این ڈی ٹی وی پر شائع ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ کونڈوگلو یاکرینگ نور نامی شہر میں موجود چیرامن نام سے منسوب جامع مسجد ہندوستان ہی نہیں بلکہ اس برصغیر کی سب سے پرانی مسجد ہے۔جس کی تعمیر حضرت محمد عربیؐ کے دور زمانہ میں ہوچکی تھی۔اس مسجد کی تعمیر چھ سو انتیس عیسوی میں عرب کے ایک مبلغ مالک ابن دینار نے کروائی تھی۔۔

دوسری طرف ہمیں پتریکا نیوز میں شائع یہی خبر ملی۔

 ٹویٹر میں ایک اور دعویٰ کیا گیاہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ بابر نے مندر کو توڑ کر مسجد تعمیر کروایا تھا۔جس کے تعلق سے ہمیں بی بی سی  اردو پر ایک خبر ملی۔جس میں لکھا ہے کہ انڈیا کی سپریم کورٹ نے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین پر مندر کی تعمیر اور مسلمانوں کو مسجد کے لیے متبادل جگہ دینے کا حکم دیا ہے۔ 

تمام تر تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چیرامن راجا نے اسلام قبول کرنے کے بعد ہندوستان کی سب سے پہلی مسجد تعمیر کروائی تھی۔واضح رہے کہ یہ مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بلکہ ہندوستانی تہذیب کے پیش نظر تعمیر کروائی گئی تھی۔اس مسجد کی خاصیت ہے کہ اس میں نہ گنبد ہے نہ مینار۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ 

  نتائج:گمراہ کن خبر

نوٹ:۔ اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر آپ کو شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دیگئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

checkthis@newschecker.in

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,862

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔