Wednesday, April 23, 2025

Fact Check

پاکستانی سائنداں محمد صادق کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے دہشت گرد:کیاہے سچ پڑھیئے ہماری پڑتال۔۔

Written By Mohammed Zakariya
Oct 18, 2019
banner_image

دعویٰ

 

ملیے محمد صادق میاں سے۔۔۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ محمد صادق کسی مدرسے سے پڑھ کر دہشت گرد نہیں بنیں۔بلکہ کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کیا۔جناب نے “فینٹانائل ہائیڈروکلورائڈ” نامی خطرناک کیمیکل ہتھیار بنایاہے۔جس کی مدد سے کم سے کم پچاس لاکھ افراد کی جانیں لی جاسکتی ہے۔

https://www.facebook.com/maruti.nandan87/posts/2650775301609799

تحقیقات

سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیاہےکہ تصویر میں نظر آرہا شخص محمد صادق ہے۔جس نے کمسٹری سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کیمیکل ہتھیار ایجاد کیاہے۔جو کہ بیک وقت پچاس لاکھ لوگوں کومارنے کی قوت رکھتا ہے۔

وائرل خبر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے گوگل پر محمد صادق نام سےسرچ کیا۔ جس کے بعد سودرشن  ٹی وی نام کا ویب سائٹ ملا۔جہاں اس تلعق سے ایک خبر ملی۔ جس میں لکھا ہےکہ مدھیہ پردیش کے اِندور کا رہنے والا محمد صادق نے ایک کیمیکل ہتھیار ایجاد کیا ہے۔جس میں اتنی قوت ہے کہ پچاس ہزار لوگوں کا ایک ساتھ جانیں لی جاسکتی ہے۔۔

 سودرشن ٹی وی کی خبر پر ذرا شک ہوا مجھے۔پھر ہم نے سوچااس خبر کی باریکی میں جایاجائے۔تاکہ پتا چل سکے کہ سچائی کیاہے؟پھر ہم نے گوگل اور یوٹیوب سرچ کیا۔ تو اس دوران پاکستان کا ایک ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹریبیون ملا۔جہاں صادق کےتعلق سےایک خبر ملی۔ جس میں لکھا تھا کہ صادق نے ایک ایسا کیمیکل ایجاد کیاہے۔جو کینسر جیسی مہلک بیماری میں کام آسکتاہے۔

پھر ہم نے مزید تحقیق کی تو لنک ڈِن پر صادق کی آئی ڈی ملی۔ لنک پرکلک کر کےآپ بھی دیکھ اورپڑھ سکتے ہیں۔

تمام تر تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔جس کے ذریعے یوزرس کو گمراہ کیاجارہاہے۔

ٹولس کا استعمال

  • گوگل سرچ
  • یوٹیوب سرچ
  • لنک ڈن

نتائج:فیک نیوز

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,862

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔