Monday, April 28, 2025
اردو

Fact Check

پولس اسٹیشن کے سامنے خود سوزی کے ویڈیو کو دلت کسان سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا

banner_image

اترپردیش کے امیٹھی میں ایک غریب دلت کسان نے بدمعاشوں سے تنگ آکر خود کشی کرلیا۔

Viral Video From Twitter

وائرل ویڈیو کے حوالے سے کیا ہے دعویٰ؟

سوشل میڈیا پر 46سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اترپردیش کے امیٹھی میں ایک غریب دلت کسان نے اپنی زمین پر جبراً قبضہ کرنے والے کے خلاف احتجاج کیا تو غنڈے، موالیوں نے انہیں زندہ جلا دیا۔درج ذیل میں آرکائیو موجود ہیں۔

ٹویٹر پر یامین سلمانی نامی یوزر نے خود سوزی کے ویڈیو کو امیٹھی کا بتاکر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

فیس بک پر سرب جیت سنگھ نارنگ نامی یوزر نے ای آر دنیش کے وائرل ویڈیو والے ٹویٹ کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/ Verification 

خودسوزی کے وائرل ویڈیو کی حقائق جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے امیٹھی میں خودسوزی کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں سرچ کے دوران دینک بھاسکر ، امراجالا اور دینک جاگرن پر 5ستمبر 2020 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق امیٹھی کے بستی دیہی میں 55سالہ دلت بوڑھے شخص کو جلاکر موت کے گھات اتاردیا گیا ۔جس کی وجہ سے علاقے میں ماحول ناساز ہوگیا تھا۔

مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ اترپردیش کے امیٹھی میں دلت شخص کاجلی ہوئی لاش ملی تھی۔پھر ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے وائرل ویڈیو گوگول کروم پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں ٹائمس آف انڈیا، امراجالا اور اے بی پی گنگا پرشائع 28اگست 2019 کی خبریں ملیں۔جس میں مطابق وائرل ویڈیو اترپردیش کے متھرا ضلع کا ہے۔جہاں جوگیندر اور چندروتی نامی جوڑے نے پو لس تھانے میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لیا تھا۔رپوٹ کے مطابق پڑوس میں رہنے والے ستیہ پال انہیں پریشان کرتا تھا۔جس کی شکایت جوگیندر پولس میں کی تھی ۔لیکن پولس نے ان کا ایک بھی نہ سنی۔جس سے تنگ آکر دونوں نے خود کشی کرلی تھی۔حالانکہ دہلی کے سفدرگنج اسپتال میں دونوں علاج کے دوران زندگی جنگ ہار گئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=P5-mkExrvfg

مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو تقریباًایک سال پرانہ اور متھرا کا ہے۔لیکن دلت کسان سے اس ویڈیو کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔وہیں سرچ کے دوران ایک ٹویٹ ملا۔جس کے جواب میں متھرا پولس نے ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ ملزم ستیہ کو گرفتار کرلیاگیا ہےاور پولس کے خلاف کاروائی بھی کی جاچکی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کا تعلق کسان دلت سے نہیں ہے اور یہ ویڈیو امیٹھی نہیں بلکہ متھرا کے سُریر تھانہ کا ہے۔جہاں میاں بیوی نے اپنے پڑوسی سے تنگ آکر تھانے میں جاکر خودسوزی کی تھی۔امیٹھی میں 5ستمبر کو ایک دلت کی گھر میں جلی ہوئی لاش ملی تھی۔

Result: Misplaced ContextFalse

Our Sources

timesofindia:https://timesofindia.indiatimes.com/city/agra/up-couple-attempts-immolation-inside-mathura-police-station-after-failing-to-get-justice-on-harassment-complaint/articleshow/70879815.cms#:~:text=AGRA%3A%20A%20married%20couple%20set,been%20harassing%20them%20for%20long.

Amarujala:https://www.amarujala.com/uttar-pradesh/agra/crime/wife-dies-after-husband-who-set-fire-himself-at-police-station-mathura

ABP:https://www.youtube.com/watch?v=P5-mkExrvfg

Police-Tweet:https://twitter.com/mathurapolice/status/1166963297603575808

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,946

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔