Friday, April 25, 2025
اردو

Fact Check

کیا وائرل ویڈیو جموں کشمیر کاہے؟سچ جاننے کےلئے پڑھیئے ہماری تحقیقات

banner_image

فیس بک پر ثقلین بشیر نامی یوزر نے دو ویڈیو شیئر کیا ہے۔دعویٰ ہے کہ جموں کشمیر میں بھارتی ڈیم کی تباہی کے مناظر۔۔۔ یہ پانی پاکستان میں داخل ہو گا؟؟؟مودی کی جانب سے چین پر الزام عائد کر دیا گیا ہے اور بھارتی میڈیا پر چین کے خلاف محاذ کھولنے کا بھوت سوار ہو چکا ہے۔۔

ثقلین کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کےساتھ کئے گئے دعوے کے مطابق ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے یہ سرچ کیا کہ وائرل ویڈیو اصل میں کس جگہ کی ہے؟انوڈ کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ٹی وی9 کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دونوں وائرل ویڈیو ملے۔رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو اتراکھنڈ گلیشیر حادثے کا ہے۔اےبی پی نیوز نےاپنی خبر میں ویڈیو کو اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کا بتایا ہے۔

مذکورہ معلومات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو جموں کشمیر کی نہیں ہے۔بلکہ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کی ہے۔پھر ہم نے یہ سرچ کیا کہ آیا اتراکھنڈ گلیشیر کا پانی پاکستان میں داخل ہوگا؟لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔پی ایم مودی اور بھارتیہ میڈیا نے چین کے حوالے سے خبریں شائع کی ہیں یا نہیں ؟یہ سرچ کرنے پر ہمیں کوئی ایسی خبر نہیں ملی۔جس میں مذکورہ بیان ہو۔

البتہ سرچ کے دوران کئی میڈیا رپوٹ ملیں۔جن میں یہ واضح کیاگیا ہے کہ اتراکھنڈ سانحہ پر پاکستان سمیت کئی ممالک نے افسوس ظاہر کیا ہے۔اس کے علاوہ زی میڈیا کی رپوٹ میں پگھلنےگلیشیر کو لےکر لکھا ہے کہ دنیا بھرمیں خطرہ منڈلا رہاہے۔

آج تک نیوز کی ایک رپوٹ کے مطابق اتراکھنڈ گلیشیر پھٹنے سے پہلے بھی کئی ممالک اس حادثے کا سامنا کرچکے ہیں۔بتادوں کہ 1996 میں آئی لینڈ کے واتناکُل،الاسکا کا گلیشیر اکثرو بیشتر ٹوٹتا رہتا ہے،2003 میں امریکہ کےویومنگ ،1941میں پیرو(Cordillera Blanca https)،کنیڈا میں1978سے2003 تک کئی بارگلیشیر ٹوٹ چکا ہے۔1994 میں بھوٹان کے پوناکھاجون سے 90کیلومیٹر دور گلیشیر پھٹا تھا۔اسکے علاوہ اس فہرست میں دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔جہاں اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکرکی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل ویڈیو جموں کشمیر کا نہیں ہے۔بلکہ اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کا ہے۔جہاں 7فروری کو گلیشیر پھٹنے کی وجہ سے بڑاحادثہ پیش آیاتھا۔اس حادثے میں تقریباً اب تک ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Misplaced/PartlyFalse

Sources

ABP:https://www.youtube.com/watch?v=jXP6rrT3EG0

9TV:https://www.youtube.com/watch?v=pJI5EHyJ4v8

keyword:https://www.google.com/search?sxsrf=ALeKk03QL7OPYkqBTXGNrtK4LxBatjM5xg%3A1612871545577&ei=eXciYLzUIp6F4-EPnIyIaA&q=%E0%A4%89%E0%A4%A4%E0%A5%8D%E0%A4%A4%E0%A4%B0%E0%A4%BE%E0%A4%96%E0%A4%82%E0%A4%A1+%E0%A4%97%E0%A5%8D%E0%A4%B2%E0%A5%87%E0%A4%B6%E0%A4%BF%E0%A4%AF%E0%A4%B0+%E0%A4%95%E0%A4%BE+%E0%A4%AA%E0%A4%BE%E0%A4%A8%E0%A5%80+%E0%A4%AA%E0%A4%BE%E0%A4%95%E0%A4%BF%E0%A4%B8%E0%A5%8D%E0%A4%A4%E0%A4%BE%E0%A4%A8+%E0%A4%AE%E0%A5%87%E0%A4%82+%E0%A4%AA%E0%A5%8D%E0%A4%B0%E0%A4%B5%E0%A5%87%E0%A4%B6+%E0%A4%95%E0%A4%B0%E0%A5%87%E0%A4%97%E0%A4%BE&oq=%E0%A4%89%E0%A4%A4%E0%A5%8D%E0%A4%A4%E0%A4%B0%E0%A4%BE%E0%A4%96%E0%A4%82%E0%A4%A1+%E0%A4%97%E0%A5%8D%E0%A4%B2%E0%A5%87%E0%A4%B6%E0%A4%BF%E0%A4%AF%E0%A4%B0+%E0%A4%95%E0%A4%BE+%E0%A4%AA%E0%A4%BE%E0%A4%A8%E0%A5%80+%E0%A4%AA%E0%A4%BE%E0%A4%95%E0%A4%BF%E0%A4%B8%E0%A5%8D%E0%A4%A4%E0%A4%BE%E0%A4%A8+%E0%A4%AE%E0%A5%87%E0%A4%82+%E0%A4%AA%E0%A5%8D%E0%A4%B0%E0%A4%B5%E0%A5%87%E0%A4%B6+%E0%A4%95%E0%A4%B0%E0%A5%87%E0%A4%97%E0%A4%BE&gs_lcp=CgZwc3ktYWIQAzoKCCMQrgIQsAMQJ1D8xhVY_MYVYO_NFWgDcAB4AIAB3AKIAcIEkgEFMi0xLjGYAQCgAQKgAQGqAQdnd3Mtd2l6yAEBwAEB&sclient=psy-ab&ved=0ahUKEwj89Krc3tzuAhWewjgGHRwGAg0Q4dUDCA0&uact=5

Zee:https://zeenews.india.com/hindi/india/uttarakhand-glacier-burst-glaciers-around-the-world-are-melting-many-cities-will-drown/844196

TimesNow:https://www.timesnowhindi.com/india/article/uttarakhand-glacier-burst-us-france-pakistan-nepal-condole-loss-of-lives/334729

Aajtak:https://www.aajtak.in/trending/photo/most-dangerous-glacial-lake-outburst-of-world-at-science-tstr-1204568-2021-02-08-1

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,924

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔