Sunday, April 6, 2025

Uncategorized @ur

برقعہ پہنے خواتین کی ایک سال پرانہ ویڈیو کیوں ہوا وائرل؟پڑھیئے ہماری تحقیق

Written By Rajneil Kamath
Oct 31, 2019
image

دعویٰ

سوشل میڈیا پر برقعہ پہنے خواتین کے آپس میں لڑنے کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “کچھ خواتین آپس میں لڑائی کرنے میں اتنی مصروف ہوگئی ہیں کہ گود میں موجود بچہ کو بار بار زمین پر پٹخ رہی ہے۔کیا یہ بچہ اصلی ہے یا کھلونا؟

تصدیق

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب گردش کررہاہے۔وائرل ویڈیو میں کچھ خواتین آپس میں ایک دوسرے سے جم کر مارپیٹ کررہی ہیں۔جس میں دوخواتین اپنی گود میں معصوم بچے کو لےکر لڑائی کررہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیاجارہاہے کہ خواتین جان بوجھ کر اپنے بچے کو زمین پر پٹخ رہی ہیں۔ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک نوسو چھ لوگ شیئر کر چکے ہیں اور پندرہ سو لائک بھی کیاجاچکا ہے۔

ہماری تحقیقات

وائرل ویڈیو اور پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے تحقیقات شروع کی۔جس کے بعد کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔جہاں ہمیں میل آن لائن اور خلیج ٹائمس پر شائع ایک خبر ملی۔ جس سے ہمیں پتاچلاکہ یہ ویڈیو سعودی عرب کا ہےاور ستمبر دوہزار اٹھارہ یعنی ایک سال پرانا ویڈیو ہے۔۔

تفتیش کو مزید جاری رکھتے ہوئے ہم نے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں اکاڈمی پورٹل اور رَسیا بوٹس فار ٹرمپ نامی چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جوکہ بارہ ستمبر دوہزاراٹھارہ کو اپلوڈ کیا گیاتھا۔

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ واضح ہوتاہے کہ لڑائی کررہی برقعہ پہنی ہوئی خواتین کا ویڈیو ایک سال پرانہ ہے۔جس کو سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کرنے کےلئے موجودہ دور کا بتاکر شیئر کیاجارہا ہے۔

 

ٹولس کا استعمال

ٹویٹر سرچ

گوگل سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج: گمراہ کن

 

نوٹ:۔ اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر آپ کو شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دی گئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

 checkthis@newschecker.in

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,694

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage