منگل, دسمبر 10, 2024
منگل, دسمبر 10, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: جشن دیوالی اور عمران خان سے متعلق پانچ فرضی دعووں...

Weekly Wrap: جشن دیوالی اور عمران خان سے متعلق پانچ فرضی دعووں کے مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر جشن دیوالی، لداخ میں بھارت مخالف مظاہرے و پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان اور امریکہ الیکشن سے منسوب کرکے دیگر ویڈیو آڈیو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔ جن سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

کیا جشن دیوالی کا یہ منظر سندھ کے مٹھی شہر کا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے سندھ کے مٹھی شہر میں دیوالی کی روشنی کا منظر ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دیوالی کا یہ منظر پاکستان کے سندھ کے شہر مٹھی کا نہیں بلکہ بھارتی شہر جے پور کا ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا دبئی میں دیوالی کے تہوار پر کی گئی آتش بازی کی ہے یہ ویڈیو؟

آتش بازی کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ دبئی میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے مناظر ہیں۔ جس کی تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کا حالیہ دیوالی سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ ویڈیو پرانی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا لداخ میں آزادی کے لئے کئے گئے بھارت مخالف مظاہرے کی ہے یہ ویڈیو؟

سڑک پر بھیڑ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ جموں کشمیر کے لداخ میں عوام کی جانب سے آزادی کے لئے بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ دعویٰ گمراہ کن ہے اور یہ ویڈیو لداخ کے مکمل ریاستی درجہ کی بحالی کی مانگ کو لےکر کئے گئے مظاہرے کی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

کیا امریکن اداکارہ نے زیب تن کیا عمران خان کی تصویر والا ٹی شرٹ؟

سوشل نیٹورکنگ سائٹس پر ایک خاتون کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون امریکی اداکارہ ہے، جنہوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر والی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ کچھ صارفین نے خاتون کو ٹی وی اینکر بھی بتاکر شیئر کیا ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

امریکی سابق صدر جو بائیڈن کی عمران خان سے متعلق اس آڈیو کلپ کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل میڈیا پر امریکی صدر جو بائیڈن کی آواز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں عمران خان اور جو بائیڈن کی تصاویر استعمال کئے گئے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لئے پاکستانی آرمی چیف کو انہوں نے اعتماد میں لیا تھا۔ کیونکہ عمران خان امریکی مفادات کا خیال نہیں رکھتے تھے۔ حالانکہ ہماری تحقیقات میں یہ آڈیو کلپ مصنوعی ثابت ہوا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular