جمعرات, اکتوبر 10, 2024
جمعرات, اکتوبر 10, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات و دیگر موضوع پر پانچ...

Weekly Wrap: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات و دیگر موضوع پر پانچ مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل نٹورکنگ سائٹس پر انجیئر رشید کی استقبالیہ ریلی میں بی جے پی کارکنوں کو شریک ہونے کا حکم دینے والا فرضی خط خوب شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر انتخابات کے لئے کانگریس سے منسوب فرضی منشور و وزیر اعظم مودی کی ترمیم شدہ ویڈیو سمیت دیگر کئی فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئیں۔ ان سبھی موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔

انجیئر رشید سے منسوب بی جے پی کے وائرل خط کی کیا ہے پوری حقیقت؟

سوشل میڈیا پر جموں و کشمیر کے عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما انجیئر رشید سے منسوب بی جے پی کا ایک خط شیئر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ بارہمولہ کے ایم پی انجیئر رشید کی استقبالیہ ریلی میں شرکت کرنے کےلئے بی جے پی نے کشمیر میں اپنے کارکنوں کو حکم دیا تھا۔ لیکن تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وائرل خط فرضی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا جموں و کشمیر انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور کے اہم نکات سے متعلق بنائی گئی ہے یہ ویڈیو؟

جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2024 میں کانگریس کی جانب سے جاری منشور میں کئے گئے وعدوں کا بتا کر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس میں پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے آرٹیکل 370 کو واپس لانے کا وعدہ کیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ویڈیو پرانی اور سی پی آئی (ایم) کے منشور کے تجزیہ کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا وزیر اعظم مودی نے عیدالاضحی سے متعلق دیا تھا متنازعہ بیان؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں عید الاضحیٰ کو لےکر متنازعہ بیان دیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا دعویٰ بے بنیاد ہے اور ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا ٹی ڈی پی نے خود کو این ڈی اے سے کیا الگ؟

اے بی پی نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ کو شیئر کرکے صارفین نے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش کی ٹی ڈی پی حکومت نے حالیہ دنوں پی ایم مودی کی قیادت والی این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو تقریباً چھ برس پرانی ہے۔ مکمل تحقیقات پڑھنے کے لئے لنک کلک کریں۔

کیا مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟

فیس بک اور واٹس ایپ پر مولانا کلیم صدیقی کے لوگوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو مولانا کلیم صدیقی کے جیل جانے سے پہلے وداعی ملاقات کی ہے۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو پتا چلا کہ ویڈیو پرانی ہے اور گزشتہ سال جیل سے رہائی کے بعد کئے گئے ان کے استقبال کی ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular