Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے متعدد گمراہ کن دعوے شیئر کئے گئے، جن میں امت شاہ کی مودی پر تنقید والی جعلی ویڈیو، اعظم خان کی پرانی 2022 کی تصویر و فوٹیج کو 2025 کی رہائی سے جوڑنا، بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا کی ڈیپ فیک ویڈیو اور فٹبال کلب گلاتسرے کے جشن کو “عالمی صمود فلوٹیلا” قرار دینا شامل ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ تمام وائرل ویڈیوز اور تصاویر حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہیں۔ درج ذیل میں مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایک جلسے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پاکستان اور سعودی عرب کے مبینہ دفاعی معاہدے پر تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم یہ دعویٰ غلط ہے کیونکہ وائرل ویڈیو دراصل بیگوسرائے کے جلسے کی فوٹیج ہے جس میں فرضی آڈیو جوڑی گئی ہے۔ یہاں پڑھیں پوری حقیقت۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو اور تصویر 23 ستمبر 2025 کی ہیں جب سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان جیل سے باہر آنے کے بعد اپنا پہلا بیان دے رہے تھے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو اور تصویر دراصل 2022 کی ہیں۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی ایئر مارشل راکیش سنہا نے پاکستانی ڈرونز کے دہلی اور گجرات تک پہنچنے کا اعتراف کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو “عالمی صمود فلوٹیلا” کی ہے جو غزہ کی جانب رواں دواں ہے، لیکن دراصل یہ ویڈیو ترکی کے فٹبال کلب گلاتسرے کے جشن سے متعلق ہے اور فلوٹیلا کی روانگی سے کافی پہلے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
October 7, 2025
Mohammed Zakariya
October 6, 2025