Authors
Claim
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے سانتا کلوز کے لباس میں کرسمس کا تہوار منایا۔
Fact
ڈاکٹر ذاکر نائک کی تصویر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
کرسمس مسیحی برادری کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ 25 دسمبر کو دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے موقع پر کرسمس کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مسیحی ثقافت کا ایک افسانوی کردار سانتا کلوز سرخ و سفید رنگ کے ایک خاص لباس میں نظر آتے ہیں، جس سے متعلق معروف عام ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر نیک بچوں کےلئے تحائف لےکر آتے ہیں۔ اس روایت کو قائم رکھنے کے لئے کئی لوگ سانتا کلوز کی شکل اختیار کرکے بچوں میں ٹافیاں وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔
اب اسی تہوار سے منسوب کرکے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ سانتا کلوز کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک سانتا کلوز کا لباس پہن کر کرسمس منا رہے ہیں۔
ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “حضور کی آمد پر خوشی منانے والوں کو مشرک کہنے والے خود کرسمس منارہے ہیں، جس نبی کا کلمہ پڑھا ہے ان کی آمد پر ان کو ٹینشن ہوتی ہے، اس وقت فتوے یاد آتے ہیں یہاں ذاکر کے فالور کہاں چلے گئے اس پہ کیا کہیں گے”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/ Verification
سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث ذاکر نائک کی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ایسی کوئی خبر یا معلومات فراہم نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ذاکر نائک نے حقیقت میں کرسمس کا تہوار منایا ہو۔ البتہ تصویر کو غور سے دیکھنے پر ایسا معلوم ہوا کہ اسے مصنوعی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
مزید تصدیق کےلئے ہم نے اے آئی مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز سائٹ انجن، ٹرومیڈیا اور ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جہاں ذاکر نائک کی سانتا کلوز والی تصویر میں سائٹ انجن ٹول نے 85 فیصد اور ہائیو ماڈریشن نے 99۔7 فیصد اے آئی سے تیارکردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ ٹرو میڈیا نے بھی اس تصویر کو اے آئی جنریٹیڈ بتایا ہے۔




مزید تصویر کو غور سے دیکھنے پر ہمیں دائیں جانب نیچے کی طرف انگلش میں ‘گروک’ لکھا ہوا نظر آیا۔ جس کو ہم نے گوگل پر تلاشا تو ہمیں گروک سے متعلق انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ایکس(سابقہ ٹویٹر) کا اے آئی چیٹ بوٹ گروک ہے۔ جس کے ذریعے کسی بھی مشہور شخصیت کی تصویر کو مختلف حلیے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

درج ذیل میں ‘گروک‘ کے ذریعے تیار شدہ مختلف معروف شخصیت کی تصاویر کو ہم نے بنانے کی کوشش کی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد آپ واضح فرق کرسکتے ہیں کی ذاکر نائک کی اس تصویر کو ‘گروک’ کے ہی ذریعے ہیں تیا رکیا گیا ہے۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی تصویر ایکس کے ‘گروک’ اے آئی ٹول کی مدد سے تیار کی گئی ہے، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Result: Altered Photo
Sources
TrueMedia tool
HiveModeration tool
Sightengine tool
xAI Grok tool
A report published by India Today on 11 Dec 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔