اتوار, اکتوبر 6, 2024
اتوار, اکتوبر 6, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا غلام نبی آزاد جموں کشمیر الیکشن سے قبل کانگریس...

Fact Check: کیا غلام نبی آزاد جموں کشمیر الیکشن سے قبل کانگریس میں ہوں گے شامل؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ڈیموکریٹک پروگریسو الائنس پارٹی کے چیف سرپرست غلام نبی آزاد کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل وہ کانگریس میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی میڈیا رپورٹ و سوشل میڈیا صارفین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جموں کشمیر انتخابات سے قبل غلام نبی آزاد کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “غلام نبی آزاد کی گھر واپسی کا امکان”۔

غلام نبی آزاد کانگریس میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔
Courtesy: X@politicalbaaba
غلام نبی آزاد کانگریس میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔
Courtesy: Facebook/rtariq.rather.5

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ یہ انتخابات 3 مرحلوں میں ہوں گے۔ 18 ستمبر کو پہلے ،25 ستمبر کو دوسرے اور 1 ۱کتوبر کو آخری مرحلے کے انتخابات منعقد کئے جائیں گے اور 4 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Fact

ہم نے جب غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے والے دعوے کی تحقیقات کا آغاز کیا، تو اس دوران ہمیں جموں کشمیر کی معروف نیوز ویب سائٹ کشمیر عظمی پر شائع ہونے والی رواں ماہ کی 18 تاریخ کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں غلام نبی آزاد کے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ “اس نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا تھا کہ کانگریس قیادت نے آزاد سے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے پر آمادہ کرسکیں”۔

اس کے علاوہ لکھا ہے کہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ “کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور غلام نبی آزاد کے درمیان ابھی بھی بات چیت جاری ہے۔ وہ سوچیں گے اور عظیم پرانی پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے”۔

Courtesy: Kashmir Uzma

مذکورہ خبر سے یہ واضح ہوا کہ غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبر کشمیری نیوز آبزرور نے ہی پہلے شائع کی تھی۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 19 اگست کو شائع ہونے والی سیاست اردو کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں غلام نبی آزاد کے کانگریس میں واپسی کی خبر کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔ ڈی پی اے پی کے چیف ترجمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ آزاد نے کانگریس کے کسی رہنما سے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی کانگریس کے کسی لیڈر نے کبھی آزاد سے براہ راست یا ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

Courtesy: The Siasat Urdu

اس کے علاوہ ہم نے غلام نبی آزاد کے آفیشل ایکس ہینڈل و ان کی پارٹی کے ایکس ہینڈل( ڈی پی اے پی) کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں 18 اگست 2024 کو ڈی پی اے پی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پریس اسٹیٹمنٹ موصول ہوا۔ جس میں غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبر کو فرضی اور افواہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لکھا ہے کہ صرف پارٹی میں انتشار پیدا کرنے و اسے توڑنے کے لئے مخالف پارٹیوں کی جانب سے اس طرح کا حربہ اپنایا جا رہا ہے۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ غلام نبی آزاد کے جموں کشمیر الیکشن سے قبل کانگریس میں شامل ہونے کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

Result: False

Sources
Report published by Kashmir Uzma on 18 Aug 2024
Report published by The Siasat Urdu on 19 Aug 2024
X post by DPAP on 18 Aug 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular