اتوار, اکتوبر 6, 2024
اتوار, اکتوبر 6, 2024

ہومFact CheckFact Check: لوک سبھا انتخابات کے لئے سی پی ایم کے وعدوں...

Fact Check: لوک سبھا انتخابات کے لئے سی پی ایم کے وعدوں کے تجزیہ کی ویڈیو کو کانگریس کے منشور کا بتا کر کیا گیا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جموں و کشمیر انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور کے اہم نکات۔
Fact
کانگریس نے ابھی تک منشور جاری نہیں کیا ہے۔ ویڈیو جموں و کشمیر انتخابات کے اعلان سے پہلے کی ہے، اور 2024 کے عام انتخابات کے لئے سی پی آئی(ایم) کے منشور کے تجزیہ کی ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں مختلف وعدوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور صارفین اس ویڈیو کو جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2024 میں کانگریس کی جانب سے جاری منشور میں کئے گئے وعدوں کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارفین نے پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو واپس لانے کا وعدہ کر رہی ہے۔

ایک منٹ اور 19 سیکنڈز پر محیط اس ویڈیو میں اینکر کو منشور کے کئی اہم نکات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس میں آرٹیکل 370 کی بحالی، سی اے اے، یو اے پی اے، این ایس اے اور سزائے موت کی منسوخی شامل ہیں۔ ان سب کے علاوہ دیگر ایجنڈہ کے طور پر این ای پی و نیوکلیئر ہتھیاروں کا خاتمہ، کواڈ اور آئی2 یو2 سے بھارت کے اخراج کو بھی دستاویز میں مبینہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔

متعدد ایکس اور فیس بک صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ، “جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کا منشور”۔

Screengrab of claim received on Newschecker’s WhatsApp tipline

وائرل پوسٹ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Fact Check/Verification

ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں اصل ویڈیو تو نہیں ملی، لیکن پتہ چلا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اینکر ڈیجیٹل کریئٹر مانویندر چوہان ہے، جن کا دی ہیلپنگ مائنڈ کے نام سے ایک انسٹاگرام پیچ ہے۔ تاہم، ہمیں چوہان کے انسٹاگرام/یوٹیوب چینل پر بھی اصل ویڈیو موصول نہیں ہوئی۔

مزید سرچ کے لئے ہم نے گوگل پر “کانگریس”، “منشور” اور “جموں و کشمیر” کیورڈ سرچ کیا، لیکن اس دوران ہمیں کوئی قابل اعتبار نتیجہ نہیں ملا ۔ جس سے واضح ہوا کہ اس آرٹیکل کو لکھنے تک پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے اپنا منشور جاری نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں کانگریس کی اتحادی جماعت نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے لئے اپنا منشور جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ “ہم 5 اگست 2019 سے پہلے کی طرح 370-35اے، اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پہلی فہرست میں مرکز کے اس علاقے کو اس کی ریاستی حیثیت اور خصوصی حیثیت سے محروم کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک قرارداد پاس کرے گی”۔

وائرل فوٹیج کا بغور تجزیہ کرنے پر ہمیں ویڈیو میں راہل گاندھی بھی نظر آئے، جن کے ہاتھ میں اس سال جون میں منعقد ہوئے لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور ‘نیائے پتر 2024’ کی ایک کاپی تھی۔

Screengrab from viral video

مزید برآں ہم نے دیکھا کہ ویڈیو میں وہ قومی مسائل بھی درج ہیں جو مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں مئی 2024 میں اسی ویڈیو کے ساتھ شیئر کی گئی پوسٹس یہاں اور یہاں ملیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس میں کانگریس کے حالیہ اعلانات نہیں دکھائے گئے ہیں۔

کیا نیائے پتر 2024 میں کانگریس نے ایسے وعدے کئے تھے؟

ہم نے وائرل ویڈیو میں درج نکات کی تصدیق کے لئے لوک سبھا انتخابات 2024 میں جاری کردہ کانگریس کے منشور کی جانچ کی۔ ہمیں دستاویز میں آرٹیکل 370 کا کوئی ذکر نہیں ملا۔ تاہم اس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی “فوری طور پر جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرے گی۔”

اس کے علاوہ منشور میں سی اے اے، یو اے پی اے، این ایس اے، سزائے موت کی منسوخی اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق بھی کوئی نکات موجود نہیں ہیں۔

ہم نے منشور کے ‘فارن پالیسی’ سیکشن کا بھی جائزہ لیا، لیکن کواڈ اور آئی2 یو2 سے بھارت کے اخراج کا کوئی ذکر نہیں ملا۔ نیائے پتر میں این ای پی کو ہٹانے کی بھی بات نہیں کہی گئی ہے، لیکن یہ لکھا ہے کہ “ہم ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے این ای پی پر نظرثانی کریں گے اور اس میں ترمیم کریں گے”۔

پھر ویڈیو میں زیرِ بحث منشور کس پارٹی کا ہے؟

گوگل پر متعلقہ کیورڈ سرچ میں ہمیں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے سی پی آئی (ایم) کا منشور فراہم ہوا، جس میں ان سبھی نکات کا ذکر تھا، جن سے متعلق وائرل ویڈیو میں اینکر کی جانب سے کی جا رہی گفتگو تھی، جیسے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی، سی اے اے، یو اے پی اے، این ایس اے اور سزائے موت کی منسوخی نیوکلیئر ہتھیاروں اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خاتمے کا ذکر ہیں۔

حالانکہ ہم اصل ویڈیو تک نہیں پہنچ سکے، لیکن ہمیں مانویندر چوہان کے انسٹاگرام پیج پر ان کا ایک اور ویڈیو ملا، جس میں انہوں نے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے لباس ہی زیب طن کر رکھے ہیں اور اس ویڈیو میں بھی وہ سی پی آئی(ایم) کے منشور کے دیگر متنازعہ نکات پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Screengrab from Instagram post by @_thehelpingmind

اس طرح ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وائرل کلپ ایک طویل ویڈیو سے نکالا گیا ہے۔ جس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے سی پی آئی (ایم) کے منشور پر بحث کی گئی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے سی پی آئی (ایم) کے منشور کے تجزیہ کی پرانی ویڈیو کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Result: False

Sources
Congress Manifesto For 2024 Lok Sabha Polls
CPI (M) Manifesto For 2024 Lok Sabha Polls

(اس آرٹیکل کو انگلش فیکٹ چیک سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے)


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular