جمعہ, اکتوبر 11, 2024
جمعہ, اکتوبر 11, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے...

Fact Check: کیا ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی ہے یہ تصویر؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

بھارتی پرچم کو نذر آتش کرنے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی جھنڈا جلایا جا رہا ہے۔ بھارت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے یوتھیے بھارت سے ” انقلاب ” کے لئے مدد مانگ رہے ہیں” ۔

یہ تصویر بنگلہ دیش کے ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذرآتش  کئے جانے کی ہے۔
Courtesy: X @digitalchirrya

Fact

ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 2016 اور 2018 کی میڈیا رپورٹس موصول ہوئیں۔

ایک فروری 2016 کو شائع ہونے والی انٹرنیشنل بزنیس ٹائمس یوکے کی ایک رپورٹ میں ہوبہو تصویر شائع کی گئی تھی۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق بھارتی قومی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی اس تصویر کو فوٹو گرافر توصیف مصطفٰی نے کلک کیا تھا اور یہ اے ایف پی اور گیٹی امیجز کی ویب سائٹس پر موجود ہے۔

Courtesy: IBTimes

پھر ہم نے گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر انگلش میں “برننگ آف دی انڈین فلیگ، توصیف مصطفٰی” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں اصل تصویر موصول ہوئی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق بھارتی قومی پرچم کو جلائے جانے کی یہ تصویر 14 اگست 2009 کی ہے۔ تب کشمیری مسلمانوں نے سرینگر میں پاکستان کے یومِ آزادی کا جشن مناتے ہوئے بھارتی جھنڈا جلایا تھا۔ جس کے بعد بھارتی پولس نے کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منانے والے سینکڑوں نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔

البتہ ہم نے گوگل پر “ڈھاکہ یونیورسٹی میں جلائے گئے بھارتی پرچم” کیورڈ بھی تلاشا۔ لیکن ایسی کوئی میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس میں اس سے متعلق ایسے کسی معاملے کا ذکر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج کی عصمت ریزی متاثرہ لڑکی کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی پرچم کو جلائے جانے کی یہ تصویر تقریباً 15 برس پرانی ہے اور بھارت کے سرینگر کی ہے۔ ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False

Sources
Report published by International Business Times 01 Feb 2016
Image published by Getty Images on 14 Aug 2009


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular