ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
ہفتہ, اکتوبر 12, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے بھارتی...

Fact Check: کیا اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے دفتر کو نذر آتش کرنے کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے دفتر کو نذر آتش کرنے کی ہے۔
Fact
دعویٰ بے بنیاد ہے، دراصل اننت ناگ کے مٹن علاقے میں 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کشمیری پنڈتوں کے 4 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر عمارت میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کو پاکستانی صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ جس کے ساتھ لکھا ہے کہ “بڑی خبر: کشمیر، مٹن، اننت ناگ کشمیری مجاہدین نے بھارتی خفیہ انٹیلی جینس (آراےڈبلیو) کے دفتر کو نذرآتش کر دیا”۔

کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں۔ 30 جولائی کو لوک سبھا میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ امسال 21 جولائی تک 24 انکاؤنٹر یا انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ملی ٹینسی کے 11 واقعات پیش آئے ہیں۔ جن میں کل 28 افراد مارے گئے ہیں، مرنے والوں میں سیکورٹی اور عام شہری دونوں شامل تھے۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

اننت ناگ میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے دفتر کو نذر آتش کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل ترجمان اُمیش تلاشی کے ایکس ہینڈل پر وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا ایک ٹویٹ موصول ہوا، جس میں وائرل ویڈیو کے علاوہ دیگر تصاویر بھی موجود تھیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “مٹن میں آگ لگنے سے میرے گھر سمیت 4 کشمیری پنڈتوں کے گھر جل کر خاکستر ہونے سے غمزدہ ہوں”۔ انہوں نے مزید ڈی سی اننت ناگ اور جموں کشمیر پولس کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کاروائی کی جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔

Courtesy: X@UTlashi

اس حوالے سے ہمیں 30 اور 31 جولائی کو شائع ہونے والی انڈیا ٹی وی، گریٹر کشمیر و زی نیوز کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو کے حوالے سے لکھا ہے کہ اننت ناگ کے مٹن علاقے کے لون محلہ میں 4 کشمیری پنڈتوں کے مکانات 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات میں جل کر خاکستر ہوگئے، جن میں ایک مکان 30 سالوں سے بند پڑا تھا، پولس نے دفعہ 326 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے، علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا جا رہا ہے اور پولس آگ لگنے کے پیچھے کی وجہ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

Courtesy: India TV

اس کے علاوہ یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کا کوئی مخصوص آفس نہیں ہوتا ہے۔ وہیں اس ویڈیو کو نیشنل کانفرنس و بی جے پی لیڈر نے بھی کشمیری پنڈتوں کے 4 مکانات میں لگی آگ کا بتاکر اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے اور اس پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Courcesy: X @chetan_wanchoo

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جموں کشمیر کے اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے بھارتی خفیہ انٹیلی جینس ایجنسی (را) کے دفتر کو نذر آتش کرنے کا دعویٰ فرضی پایا گیا۔ دراصل اننت ناگ کے مٹن علاقے میں موجود کشمیری پنڈتوں کے 4 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے، جس کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Sources
X post by JKNC leader Umesh Talashi on 29 July 2024
Report published by Greater Kashmir, India TV and Zee News on 30, 31 July 2024
X post by @JKNC and @chetan_wanchoo on 29 July 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular