بدھ, اگست 10, 2022
بدھ, اگست 10, 2022

HomeFact CheckCrimeمدھیہ پردیش:سبزجھنڈے کو پاکستان سے جوڑ کر آج تک اور اوپ...

مدھیہ پردیش:سبزجھنڈے کو پاکستان سے جوڑ کر آج تک اور اوپ انڈیا نے چلائی فرضی خبر

مدھیہ پردیش دیواس میں فاروق خان کے چھت پر پاکستان کا جھنڈہ لہرایا گیا۔مکان مالک کے خلاف شکایت درج کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Viral News from Twitter

پاکستانی جھنڈے کے حوالے سے کیا ہے دعویٰ؟

مدھیہ پردیش کے دیواس میں پاکستانی جھنڈہ فہرانے کی خبر کو آج تک نیوز ویب سائٹ پر شائع کیا گیاہے۔آرکائیولنک۔

اوپ انڈیا نے بھی اسی خبر کو بڑے شان کے ساتھ اپنے نیوزویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

پردیپ کمار نامی یوزر نے بھی آج تک کی خبر کو اپنے ٹویٹرہینڈل پر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

کیا ہے آج تک اور اوپ انڈیا نیوز کی سچائی؟

آج تک اور اوپ انڈیا پر شائع خبر کی جب ہم نے ابتدائی تحقیقات شروع کی ۔سب سے پہلے ہم نے تصویر کو غور سے دیکھا لیکن خبروں میں شائع تصاویر پاکستانی جھنڈے سے مختلف نظر آیا۔پھر ہم نے جب کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی ہندو نیوز ویب سائٹ پر دیوس میں فاروق خان کی چھت پر پاکستانی جھنڈے والی خبر ملی۔جس کے مطابق فاروق کے گھر پر بچوں نے تیس اگست کو محرم کے دن چھت پر لگا دیا تھا۔پولس کو دیئے بیان میں فاروق نے یہ جھنڈے کہا ں سے آیا اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔

1st Finding

پھر ہم نے مدھیہ پردیش کے اپنے خاص ذرائع سے وائرل تصاویر والا ویڈیو منگوایا۔جسے دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کو پاکستانی جھنڈا بتایا گیا ہے وہ ایسا معلوم ہوتا ہے عام فہم جھنڈا ہے۔جسےخوشی کے موقع پر بچے اپنے گھروں پر لگاتے ہیں۔

مذکورہ جانکاری سے ہمیں تسلی نہیں ہوئی تو ہم نے مدھیہ پردیش کے دیواس کے پولس اہلکار سے بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ تصویر میں نظر آرہا جھنڈی پاکستانی نہیں ہے۔بچوں نے محرم کے موقع پر جھنڈے کو اپنے چھتوں پر لگا دیا تھا۔لیکن پاکستانی جھنڈہ اور وائرل تصویر والا جھنڈا بالکل مختلف ہے۔

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation from Lucknow University.
Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation from Lucknow University.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular