جمعہ, ستمبر 20, 2024
جمعہ, ستمبر 20, 2024

ہومFact CheckFact Check:کیا ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو حالیہ دنوں گرفتار کئے جانے...

Fact Check:کیا ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو حالیہ دنوں گرفتار کئے جانے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
گوادر میں مظاہرہ کر رہی انسانی حقوق کی کارکن ماہ رنگ بلوچ کو حالیہ دنوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Fact
دعویٰ بے بنیاد ہے، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی یہ ویڈیو تقریباً 4 برس پرانی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں بلوچستان کے گوادر اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں سانحہ نوشکی کے سلسلے میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں پولس انہیں اپنی گاڑی میں جبراً بٹھاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کی یہ ویڈیو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تازہ مظاہرے کی ہے، جہاں ماہ رنگ سمیت دیگر کارکنوں کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ماہ رنگ بلوچ گرفتار”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ماہ رنگ بلوچ کی تازہ گرفتاری کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ لیکن ہمیں اطمینان بخش نتائج فراہم نہیں ہوئے۔ پھر ہم نے گوگل ریورس امیج کے ساتھ ‘ماہ رنگ بلوچ گرفتار’ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں دسمبر 2023 میں فاطمہ الزہرا نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے کیپشن میں لکھا تھا “ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے مناظر”۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی یہ ویڈیو 4 سال پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/ Fatima tul Zuhra

پھر ہم نے فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے “ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ گرفتار” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 27 جون 2020 کو شیئر شدہ بی بی سی اردو کی ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ماہ رنگ بلوچ کی وہی ویڈیو دیکھنے کو ملی، جسے ان دنوں تازہ گرفتاری کا بتایا جا رہا ہے۔

Courtesy: Facebook/ BBC Urdu

اس حوالے سے 2020 کی ہمیں بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ بھی موصول ہوئی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت درجنوں طلبہ کو کوئٹہ میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ مظاہرہ آن لائن کلاسز کے لئے انٹرنیٹ کی سہولت کے مطالبے کو لےکر کیا جا رہا تھا۔ ماہ رنگ کو گرفتاری کے تھوڑی دیر بعد رہا کردیا گیا تھا۔ لہذا یہ معلوم ہوا کہ ماہ رنگ کی گرفتاری کی یہ ویڈیو 4 برس پرانی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ماہ رنگ کی گرفتاری سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹس نہیں ملی۔ البتہ ہم نے ماہ رنگ اور ان سے منسوب سبھی آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں ایک روز قبل تک دھرنے پر بیٹھی ماہ رنگ کی کئی ویڈیو اور تصاویر ان کے آفیشل فیس بک اور ایکس ہینڈل پر موصول ہوئیں۔ جس سے واضح ہوچکا کہ ماہ رنگ کی اگر گرفتاری ہوئی ہوتی تو ان کے ہینڈلس پر اپڈیٹ ضرور کیا جاتا۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی یہ ویڈیو 2020 کی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تازہ احتجاج کے دوران ماہ رنگ کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by Fatima Tul Zohra on 21 Dec 2023
Facebook post by BBC Urdu on 27 Jun 2020
Report published by BBC Urdu on 26 Jun 2020
X post by @MahrangBloch on 04 Aug 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular