اتوار, دسمبر 8, 2024
اتوار, دسمبر 8, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا لوک سبھا انتخابات 2024 میں نریندر مودی کی پارٹی...

Fact Check: کیا لوک سبھا انتخابات 2024 میں نریندر مودی کی پارٹی الیکشن ہار گئی؟ پاکستانی ہینڈلس سے فرضی دعویٰ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
لوک سبھا الیکشن 2024 میں نریندر مودی کی پارٹی الیکشن ہار گئی ہے۔
Fact
وائرل دعویٰ فرضی ہے، بی جے پی اور این ڈی اے اتحاد کو تقریباً 291 نشستوں پر اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج آ چکے ہیں۔ بی جے پی نے اب کی بار 400 پار کا نعرہ دیا تھا، لیکن کامیابی کے اس مقام تک نہیں پہنچ سکی۔ اب سوشل میڈیا پر پاکستانی فیس بک و ایکس ہینڈلس سے مختلف پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ جس میں صارفین کا دعویٰ ہے کہ 2024 میں نریندر مودی الیکشن ہار گئے ہیں۔

فیس بک و مستند ایکس ہینڈلس سے پاکستانی صارفین نے نریندر مودی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “نواز شریف کا یار نریندر مودی الیکشن ہار گیا”۔ ساتھ ہی الیکشن ریزلٹ اور 400 پار کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 میں نریندر مودی کی پارٹی الیکشن ہار گئی ہے۔
Courtesy: Facebook/Samad Khan
Courtesy: X@SalmanAkramRaja

ایک دوسرے پاکستانی فیس بک صارف نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ “عمران خان کا یار نریندر مودی الیکشن ہار گیا”۔

Courtesy: Facebook/Sarder Sajid Gujjar

ایک دیگر پاکستانی ہینڈل سے 4 جون کی رات 8 بجکر 55 منٹ پر فیس بک صارف نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ “بھارتی الیکشن: مودی الائنس 288 کانگرس الائنس 258″۔

Courtesy: Facebook/Ahmad Jawad Bth

Fact Check/Verification

نریندر مودی کی شکست کا بتاکر شیئر کئے گئے پوسٹ سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آفیشل ویب سائٹ پر جاکر اتر پردیش کے وارانسی حلقے کا جائزہ لیا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا حلقے سے 1،52،513 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ نریندر مودی نے اپنی نشست پر کامیاب ہوچکے ہیں۔

مزید ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آفیشل ویب سائٹ پر انتخابات کے نتائج کو دیکھا تو بی جے پی کو کُل 240 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ کانگریس کو 99 نشستوں پر اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ 5 جون 2024 کو شائع ہونے ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو کُل 291 نشستوں پر اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انڈیا بلاک کو کُل 234 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔

Courtesy: ECI
Courtesy: Times of India

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکز میں حکومت سازی کو لے کر تعطل برقرار ہے۔ البتہ نریندر مودی نے 4 جون کی رات کو نتائج آنے کے بعد پارٹی ہیڈ کواٹر میں دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی اور این ڈی اے کی مرکز میں تیسری بار حکومت بننا طے ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کو ملے شواہد سے پاکستانی صارفین کی جانب سے نریندر مودی کی ہار کا دعویٰ فرضی ثابت ہوا ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی اور این ڈی اے اتحاد کو تقریباً 291 نشستوں پر اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

Result: False

Sources
Data found on Election Commission of India website here and here
Reports published by Times of India and News18 Urdu on 04, 05 Jun 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular