جمعہ, ستمبر 20, 2024
جمعہ, ستمبر 20, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا مغربی بنگال میں بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو...

Fact Check: کیا مغربی بنگال میں بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو نذرآتش کئے جانے کی ہے یہ ویڈیو؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد بنگلہ دیش کے سیکڑوں شہری بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں زیادہ تر ہندو ہیں۔ اب اسی تناظر میں بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو نذرآتش کئے جانے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کئی بسیں خاکستر نظر آرہی ہیں۔

کشمیر اردو نامی ایکس ہینڈل نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارت، ویسٹ بنگال میں حالات کشیدہ، بنگلہ دیش جانے والی متعدد بسوں کو نذرآتش کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹلیجنس را شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے غم میں اب بھارت میں رہنے والے بنگلہ دیشیوں کو نشانہ بنا رہی ہے”۔

ویڈیو مغربی بنگال سے بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو نذرآتش کئے جانے کی ہے۔
Courtesy: X@KashmirUrdu

Fact

مغربی بنگال سے بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو نذرآتش کئے جانے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ تب ہمیں 14 دسمبر 2019 کو شیئر شدہ انڈین راؤڈی نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو کولکاتا میں ہگلی ندی کے قریب، کونا ایکسپریس وے (این ایچ117) پر کا بتایا گیا ہے۔ جہاں احتجاج کے دوران لوگوں نے 15 سے زیادہ بسوں اور 1 پولس وین کو جلا دیا تھا۔

Courtesy: Facebook/IndianRoadie

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق این ڈی ٹی وی اور اے بی پی لائیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 14 دسمبر 2019 کی ویڈیو رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں اس ویڈیو کو کولکاتا کے ہاوڑہ کا بتایا گیا ہے۔ جہاں این آر سی، سی اے اے اور این پی آر قانون کے خلاف مظاہرین نے ہاورہ کے کونا ایکسپریس وے پر 15 بسیں جلا دی تھیں۔

Courtesy: YouTube/ ABP Live

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مغربی بنگال میں بنگلہ دیش جانے والی بسوں کو نذرآتش کئے جانے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو تقریبا 4 برس پرانی ہے اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہاوڑہ میں مظاہرین کی جانب سے جلائی گئیں بسوں کی ہیں۔ اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by IndianRoadie on 14 Aug 2019
Video reports published by YouTube channel NDTV India and ABP Live on 14 Aug 2019

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular