Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ریزرو بینک آف انڈیا نے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو بدلنے کے لئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
دعویٰ فرضی ہے۔ آر بی آئی نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ہندی متن کے ساتھ تیزی سے ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت لوگ اب پرانے، بند شدہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بینک میں جمع کروا کر نئے نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نیوز چیکر نے اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا کی آفیشل ویب سائٹ کا جائزہ لیا۔ ہمیں آر بی آئی کی ویب سائٹ پر ایسی کوئی پریس ریلیز یا نوٹیفکیشن نہیں ملا، جس میں 500 یا 1000 کے بند شدہ نوٹوں کے تبادلے سے متعلق کوئی نیا اصول یا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہو۔
ریزرو بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ ترین نوٹیفکیشن 28 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جو صرف بینک کھاتوں، لاکرز اور محفوظ اشیاء کی نامزدگی کے عمل سے متعلق تھا۔ یہ نوٹیفکیشن گاہک کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کے لئے دعوے کے عمل کو آسان بنانے کے بارے میں ہے، اس کا کرنسی نوٹوں کے تبادلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رواں ماہ 29 اکتوبر کو شیئر شدہ سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، چندی گڑھ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کے تبادلے سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

حکومت ہند کی نوڈل ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے بھی اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے جاری کردہ فیکٹ چیک میں اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ پی آئی بی نے واضح کیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کے تبادلے سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امت شاہ نے بھارتی افواج کو کہا “ہندوتوا کی فوج”؟
نیوز چیکر کی تحقیق سے وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ غلط اور گمراہ کن ثابت ہوا۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے 500 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کے تبادلے سے متعلق کوئی نیا اصول یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
سوال 1: کیا ریزرو بینک نے پرانے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کے تبادلے کے لئے کوئی نئی تاریخ دی ہے؟
جواب: نہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ایسی کوئی نئی تاریخ یا نوٹیفیکنشن جاری نہیں کی گئی۔
سوال 2: اگر کسی کے پاس اب بھی پرانے نوٹ ہوں تو کیا کیا جائے؟
جواب: یہ نوٹ اب قانونی کرنسی کی حیثیت نہیں رکھتے، ان کی کوئی بینک یا مالیاتی قدر باقی نہیں ہے۔
سوال 3: کیا حکومت مستقبل میں ایسی کوئی اسکیم لا سکتی ہے؟
جواب: فی الحال حکومت یا ریزرو بینک کی جانب سے ایسی کوئی تجویز یا اشارہ سامنے نہیں آیا۔
Sources
RBI Notification
X posts by PIB Fact Check and Central Bureau of Communication, Chandigarh on 29 Oct 2025