پیر, فروری 10, 2025
پیر, فروری 10, 2025

ہومFact CheckFact Check: سگے بہن بھائی کی آپس میں مبینہ شادی کی یہ...

Fact Check: سگے بہن بھائی کی آپس میں مبینہ شادی کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Since 2011, JP has been a media professional working as a reporter, editor, researcher and mass presenter. His mission to save society from the ill effects of disinformation led him to become a fact-checker. He has an MA in Political Science and Mass Communication.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹویٹر پر) پر دو منٹ بیس سکینڈ پر مشتمل سگے بہن بھائی کی آپس میں مبینہ شادی کا بتاکر ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں لڑکی اور لڑکا دونوں سفید لباس میں ملبوث پھولوں کی مالا پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “میں اس کی بہن ہوں اور یہ میرا بھائی، دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، میں اس کے بچے کی ماں بننے والی ہوں، اسی لئے میں نے اس سے شادی کی ہے اور اس رشتے کو کوئی توڑنے والا نہیں ہے۔ ویڈیو میں لڑکی اپنا نام ہیمانشی بتا رہی ہے”۔ صارفین اس ویڈیو کو بھارتی سگے بہن بھائی کی آپس میں حقیقی شادی سمجھ کر خوب شیئر کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارت میں باپ بیٹی کے بعد ایک بہن بھائی نے بھی آپس میں شادی کر لی۔ استغفراللہ!”۔

یہاں اور یہاں آرکائیو لنک دیکھیں۔

Fact

ہم نے وائرل کلپ کو غور سے دیکھا تو 9 سکینڈ پر ایک ڈسکلیمر کے ساتھ کنہیا سنگھ لکھا ہوا نظر آیا۔ ڈسکلیمر میں لکھا ہے کہ اس ویڈیو کو تفریحی مقاصد کے لئے فلمایا گیا ہے۔

Screenshot of Viral Video

مزید تصدیق کے لئے ہم نے فیس بک اور یوٹیوب پر “کنہیا سنگھ اسکرپٹیڈ ویڈیو” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں “کنہیا کشپ 02” نامی فیس بک پیج پر ایک جنوری 2025 کو شیئر شدہ 7 منٹ 23 سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہوا تھا “بھائی ہے تو کیا ہوا پیار کرتی ہوں”۔

Courtesy: Facebook/Kanhiyakashyap02

پھر ہم نے “کنہیا کشپ 02” والے فیس بک پیج کے اباؤٹ سیکشن کو دیکھا تو معلوم ہوا اس پیج پر صرف اور صرف تفریحی، ایکسپوز، پرانک و اسکرپٹیڈ ویڈیو ہی شیئر کی جاتی ہیں۔

Courtesy: Facebook/Kanhiyakashyap02

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اور لڑکے کے ساتھ دیگر موضوع پر فلمائی گئی ویڈیوز یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باپ بیٹے کی ایک ہی خاتون سے مبینہ شادی کی اسکرپٹیڈ ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سگے بہن بھائی کی آپس میں مبینہ شادی کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by Kanhiyakashyap02 on 01 Nov 2025
Self Analysis

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Most Popular