پیر, فروری 10, 2025
پیر, فروری 10, 2025

ہومFact CheckFact Check: کیا گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے...

Fact Check: کیا گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے شوہر شاہ رخ خان کے ساتھ کیا عمرہ؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اسلام قبول کر نے کے بعد عمرہ کیا۔
Fact
دعویٰ فرضی ہے اور تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شارخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی خانہ کعبہ کے سامنے احرام کی حالت میں ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے شادی کے 33 سال بعد اسلام قبول کیا اور شوہر شاہ رخ کے ہمراہ خانہ کعبہ پہنچ گئیں۔

صارفین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے”شاہ رخ خان کی زوجہ نے اسلام قبول کرلیا”۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ایشیاء کے سپرسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے شادی کے 33 سال بعد اسلام قبول کر لیا۔ انڈیا ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق شاہ رخ خان نے گوری خان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

شاہ رخ خان اور گوری خان کی احرام والی تصویر کو غور سے دیکھنے پر ایسا معلوم ہوا کہ اس تصویر کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے مصنوعی مواد کا پتہ لگانے والی ویب سائٹس ہائیو ماڈریشن، سائٹ انجن کی مدد لی۔ جہاں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ مسجد الحرام والی تصویر میں سائٹ انجن ٹول نے 99 فیصد اور ہائیو ماڈریشن نے 99۔5 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیارکردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Courtesy:Sightengine
Courtesy:HiveModeration tool

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں مونا مائی ڈاٹ یوکے نامی انسٹاگرام پر شیئر شدہ گوری خان کی 2005 میں کرن جوہر کے شو کافی ود کرن کی ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں گوری خان نے کہا تھا کہ “ایک توازن ہے، میں شاہ رخ کے مذہب کا احترام کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنا مذہب بدل کر مسلمان ہو جاؤں گی۔ میں ان سب پر یقین نہیں رکھتی، ہر کوئی مختلف انسان ہے اور وہ اپنے مذہب کی پیروی کرتا ہے۔ بے شک باہمی احترام ضروری ہے۔ شاہ رخ کبھی میرے مذہب کی توہین نہیں کریں گے اور میں ان کے مذہب کی کبھی توہین نہیں کروں گی”۔

Courtesy: Instagram @monamie.uk

یہ بھی پڑھیں: سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث ڈاکٹر ذاکر نائک کی اے آئی سے تیارکردہ تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ فرضی ہے اور ساتھ ہی ان کے عمرہ کی تصویر بھی اے آئی ٹول کی مدد سے تیار کی گئی ہے، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Altered Photo

Sources
HiveModeration tool
Sightengine tool
Instagram post by @monamie.uk on 26 May 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular