بدھ, اپریل 17, 2024
بدھ, اپریل 17, 2024

ہومFact CheckNewsآل انڈیا سی اے ٹاپرز رین خان کے نام پر دوسری لڑکی...

آل انڈیا سی اے ٹاپرز رین خان کے نام پر دوسری لڑکی کی تصویر سوشل میڈیاپر کی جارہی ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

فیس بک پر محمد سعد نامی یوزر نے حجاب پوش خاتون کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ پورے بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ (سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زرین یوسف خان ممبئی کے ممبرا کی ہیں۔حجاب پوش خاتون کویوزرنے زرین خان بتایا ہے۔ بتادوں کہ اس تصویر کو 13فروری 2021 کو ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے چاہنے والوں کے فیس بک گروپ میں شیئر کیاگیا تھا۔

آل انڈیا سی اے ٹاپرز رین خان کے نام پر دوسری لڑکی کی تصویر سوشل میڈیاپر کی جارہی ہے شیئر

محمد سعد کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

زرین کے نام سے وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے ہم نےسب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج (Google Reverse Image Search)سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر فیس بک کےکئی لنک فراہم ہوئے۔اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

ہم نے فیس بک ایڈوانس سرچ کی مدد سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں30مئی 2020 کو اپلوڈ شدہ گل بہار نامی فیس بک پیج پر وائرل تصویر کے ساتھ دیگر 2 اور تصاویر ملیں۔جس کے کیپشن میں “ماشاءاللہ بدنصیب ہے وہ لوگ جو دیکھ کر لائک اور شیئر نا کرے“لکھا ہوا تھا۔آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/Gulbaharjan123/posts/2708038946139855

مزید کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں صدف خان آفیشل نامی فیس بک پیج پر وائرل تصویر کے ساتھ متعد تصاویر ملیں۔جسے 24نومبر 2018 کو شیئر کیا گیا ہے۔ساری تصاویر کو غور سے دیکھنے پر پتاچلا کہ یہ زرین نہیں بلکہ کسی دوسری لڑکی کی تصویر ہے۔جو حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کلک کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔اس نے کیپشن میں (like my Official page )لکھا ہے۔بتادوں کہ 2018 کے بعد اس نے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کیا ہے۔

صدف کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/487353665081377/posts/494126651070745/?sfnsn=wiwspwa

مذکورہ معلومات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر سی اے ٹاپر زرین خان کی نہیں ہے۔پھر ہم نے زرین خان کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ٹائمس آف انڈیا اور نیوز18 اردو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر زرین کے حوالے سے جانکاری ملی۔جس میں شائع کی گئی زرین کی تصویر وائرل تصویر سے مختلف تھی۔رپورٹ کے مطابق ممبئی کے ممبرا کی رہنے والی زرین یوسف خان نے اس سال پورے ملک میں 65.86فیصد(461) نمبر لاکر سی اے انٹرمیڈیٹ امتحان (پرانے نصاب) میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہم نے زرین اور ان کے اہل خانہ سے فون کال کے ذریعے رابطہ کیا۔پھر ہم نے انہیں واہٹس ایپ پر وائرل تصویر بھیجی اور اس بارے میں سچائی جاننے کی التجا کی تو ان کے بھائی نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر ان کی بہن زرین کی نہیں ہے۔بلکہ کسی دوسری خاتون کی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سفید حجاب پوش خاتون کی وائرل تصویر آل انڈیا سی اے ٹاپر زرین یوسف خان کی نہیں ہے۔بلکہ کسی دوسری حاجی خاتون کی ہے۔

Result:Misleading

Our Sources

gulbahar:https://www.facebook.com/Gulbaharjan123/posts/2708038946139855

sadaf:https://www.facebook.com/487353665081377/posts/494126651070745/?sfnsn=wiwspwa

TOI:https://timesofindia.indiatimes.com/city/thane/mumbra-girl-defies-odds-to-top-ca-intermediate/articleshow/80890291.cms

N18:https://www.youtube.com/watch?v=sbn1lMGGBDg

z:https://drive.google.com/file/d/16hhIB61MUlknFSBTwJom0pV7Y48zqMTH/view?usp=sharing

Phone Call:verification

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular