جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkبالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر بے بنیاد ہے

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر بے بنیاد ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بالی ووڈ کے معروف اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کا انتقال ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے موت کے حوالے سے وائرل پوسٹ
Courtesy:Facebook/Jamilkhandaudzai

سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوسف خان عرف دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہمارے ایک قاری نے بھی وائرل پوسٹ ہمیں بھیجی ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے موت کے حوالے سے وائرل پوسٹ
Courtesy: Whatsapp forward

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

  کراؤڈ ٹینگل پر ہم نے بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی فوتگی کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں 573 فیس بک یوزرس اس موضوع پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود یے۔

Fact Check / Verification

اداکار دلیپ کمار کی موت کے حوالے سے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر وائرل دعوے سے متعلق کئی خبریں ملیں۔ جس میں دلیپ کمار کے انتقال کی خبر کو افواہ بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے دلیپ کمار کے انتقال کے حوالے سے اردو کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں قومی آواز پر شائع 7 جون 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس میں دلیپ کمار کی اہلیہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “دلیپ کمار کا انتقال نہیں ہوا ہے، فی الحال وہ آکسیجن سپورٹ پر ہیں” اہلیہ سائرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دلیپ کمار وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں، بلکہ انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ سانس میں دقت آنے کے بعد انہیں اتوار کے دن ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں اب ان کی طبعیت مستحکم ہے۔

مذکورہ خبر سے پتا چلا کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔ پھر ہم نے دلیپ کمار کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں 7 جون کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں دلیپ کمار کی اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ ایک تصویر تھی۔ جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “تازہ ترین اپڈیٹ۔ ایک گھنٹہ پہلے کی حالت” بتادوں کہ یہ تصویر بروز پیر،(7/6/2021) شام 5 بجکر 51 منٹ کی ہے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401889531847135233

مذکورہ ٹویٹ کے بعد دلیپ کمار کی صحت کے حوالے سے ٹویٹر پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ البتہ ایک دوسرے ٹویٹ میں ان کی صحت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی طبعیت اب مستحکم ہے۔ جسے درج ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401882787293003776

یہ بھی پڑھیں: کیا بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی دہلی میں ہوئی پٹائی؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر فرضی ہے۔ میڈیا رپورٹس اور دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ملی جانکاری کے مطابق ان کی طبعیت اب مستحکم ہے۔

Result: Misleading

Our Source

Qaumiawaz

Tweet

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular