جمعرات, مارچ 28, 2024
جمعرات, مارچ 28, 2024

ہومFact Checkکیا ہاتھوں میں ہتھیار لئے شخص طالبانی دہشت گرد حازم الامامی ہے؟

کیا ہاتھوں میں ہتھیار لئے شخص طالبانی دہشت گرد حازم الامامی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہاتھوں میں ہتھیار لئے طالبانی دہشت گرد حازم الامامی کو مصر کے امبابہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صارفین نے اس گرفتاری پر مصر حکومت کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔

ہتھیار لئے شخص کی تصویر کو حازم الامامی کے نام  سے ہوا  وائرل
ہتھیار لئے شخص کی تصویر کو حازم الامامی کے نام سے ہوا وائرل

کابل طالبان کے قبضے میں آنے کے بعد افغان- طالبان سے متعلق ویڈیو اور تصاویر مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان دنوں داڑھی اور ہاتھ میں بندوق لئے نوجوان کی تصویر عربی کیپشن کے ساتھ خوب وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ بندوق لئے شخص طالبا تنظیم کا دہشت گرد حازم الامامی ہے۔ جنہیں مصر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ 

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی تاجیکستان پہنچ گئے ہیں” کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 10,794 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔


Fact Check/Verification

ہاتھوں میں بندوق لئے شخص کی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے تصویر کو ین ٖڈیکس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر ہوبہو بندوق لئے شخص کی تصویر ملی۔ لیکن اس تصویر میں فرق اتنا تھا کہ لڑکے کے چہرے پر داڑھی نہیں تھی۔ اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

پھر ہم نے بغیر داڑھی والی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا اور کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مڈل ایسٹ ڈاٹ 24 پر وائرل تصویر کے حوالے سے ایک خبر ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بندوق لئے کھڑا شخص حازم الامامی نام کا طالبانی دہشت گرد نہیں ہے، بلکہ زاملیک کھلاڑی حازم امام کی تصویر ہے۔ جسے 2011 میں فلمایا گیا تھا۔ اس تصویر کو پہلے کچھ صارفین مزاح کے طور پر شیئر کیا تھا، پھر جلد ہی کچھ یوزرس اسے اصلی مان کر شیئر کرنے لگے۔

سرچ کے دوران ہمیں عربک اسپتنک نیوز اور المھجر نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے بارے میں واضح کیا گیا ہے کہ بندوق لئے شخص مصر کے فٹال کھلاڑی حازم امام ہیں۔ جن کی تصویر کو فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

وہیں ہمیں التحریر نیوز نامی ویب سائٹ پر حازم امام کے والد بندوق کے حوالے سے اپنا بیان بھی دیا تھا۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ حازم کے ہاتھ میں جو بندوق ہے وہ 2011 میں کلک کی گئی تھی۔ دراصل حازم اپنی حفاظت کے لئےہتھیار اپنے میں لئے ہیں۔

درج ذیل کی تصویر میں آپ دونوں تصاویر کا موازنہ بخوبی کر سکتے ہیں کہ مصری فٹبالر کی تصویر کو ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا الجیریا آتشزدگی کی ہے یہ حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہی بچی کی تصویر؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ ہاتھوں ہتھیار لئے شخص طالبانی دہشت گرد نہیں ہے، بلکہ مصری فٹبال کھلاڑی حازم امام ہیں۔ حازم کا طالبانی دہشت گرد تنظیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Result: False


Our Sources

middleeast.in

TahrirNews

arabic.sputniknews.com

Almahajr


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular