جمعرات, مارچ 28, 2024
جمعرات, مارچ 28, 2024

ہومFact Checkکیا طالبان کی جانب سے بھارت کو ملی دھمکی؟

کیا طالبان کی جانب سے بھارت کو ملی دھمکی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

تین منٹ 3 سیکنڈ کے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں “طالبان کی جانب سے بھارت کو ملی دھمکی” لکھا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ “میں کئی دنوں سے سن رہا ہوں کہ انڈیا پاکستان کو جنگ کی دھمکی دے رہا ہے، میں انڈیا کے مرتدوں اور ہندو حکومت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستانی آرمی اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جس طرح ہم نے امریکہ کو رولایا ویسا ہی تمہارا بھی حال ہوگا۔ ویڈیو میں کشمیر کے حوالے سے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر ان کا ہے”درج ذیل میں یک بعد دیگرے وائرل پوسٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے بھارت کو ملی دھمکی والے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
طالبان کی جانب سے بھارت کو ملی دھمکی والے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ 

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “طالبان نے بھارت کو دھمکی” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 1,466 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/Verification

طالبان کی جانب سے بھارت کو دھمکی والے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ 

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 16 اور 22 مارچ 2019 کو اپلوڈ شدہ یوٹیوب پر دو ویڈیو ملے، جو ہوبہو تھے، دونوں ویڈیو میں وہی باتیں دوہرائی جارہی ہیں، جو وائرل ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں 22 فروری کو فیس بک پر شیئر کیا گیا وائرل ویڈیو ملا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کم از کم 3 سال پرانا ہے۔ لیکن ہم ویڈیو میں نظر آرہے شخص کی پہچان نہیں کر سکے۔ اگر ہمیں اس بارے میں کچھ ملتا ہے تو ہم اپنے آرٹیکل کو اپڈیٹ کردیں گے۔

طالبان کی جانب سے کیا بھارت کو ملی دھمکی؟

پھر ہم نے سرچ کیا کہ کیا طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد بھارت کودھمکی دی ہے یا نہیں؟ سرچ کے دوران ہمیں طالبان کی پہلی پریس کانفرینس ملی جس میں طالبان کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے کسی بھی ملک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

ساتھ ہی انڈیا ٹوڈے کو دئے ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان بھارت اور پاکستان کے بیچ کی دشمنی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا طالبانی کمانڈر نے کہا امریکہ نے نہیں بلکہ پاکستان نے افغانستان کو تباہ کیا ہے؟

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ وائرل ویڈیو کم از کم تین سال پرانا ہے اور افغانستان کی حالیہ طالبان حکومت نے بھارت کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے البتہ طالبان کے ترجمان نے یہ ضرور واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کی دشمنی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

Result: Misleading

Our Sources

YouTube

Facebook

IndiaToday

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular