منگل, اپریل 16, 2024
منگل, اپریل 16, 2024

ہومFact CheckWeekly Wrap:5 منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Weekly Wrap:5 منٹ میں ہفتے کی 5 اہم تحقیقات پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ہفتہ واری خبر میں آج ہم 5 ایسے وائرل دعوے کی حقائق کو سامنے رکھیں گے ۔جو اس ہفتے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ درج ذیل میں یک بعد دیگرے اسٹوری ملاحظہ فرمائیں۔

آپسی تنازع کی ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر سوشل میڈیا پر کیا جا رہا شیئر

اس ہفتے سول میڈیا پر ایک منٹ 40 سیکینڈ کے ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ غیر مسلم لڑکے مسلم لڑکی کو بھگا کر لے جا رہے تھے، تبھی گاؤں کے لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور لاٹھی ڈنڈوں سےجم کر پٹائی کی۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ مذہبی رنگ دے کر شیئر کیا گیا ویڈیو گمراہ کن ہے۔ جن لڑکوں کی پٹائی کی جارہی ہے وہ مسلم ہیں اور لڑکی بھی مسلم ہے۔ یہ معاملہ آپسی تنازع کا ہے، شادی شدہ لڑکی نے اپنے پرانے عاشق کو ملنے سسرال بلایا تھا۔ جس کے بعد گھر والوں نے موقع سے انہیں پکڑ لیا اور لڑکے اور لڑکی دونوں کی جم کر پٹائی کر دی۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔

20 سال پرانی ڈیجیٹل پینٹنگ کو ہیومن سیل کی تصویر بتاکر کیا جا رہا شیئر

اس ہفتے  ہیومن سیل کی اس تصویر کو خودربین سے لی گئی ہے۔ جسے سیکڑوں گنا بڑا کیا گیا ہے۔انسانی جسم میں کھربوں بلین خلیات ہیں اور یہ تصویر صرف ایک انفرادی خلیہ کی ہے۔ اس کی بناوٹ، ساخت اور شکل یقیناً کسی کی سمجھ بھی نہ ہوگی، کیونکہ جدید سائنس اور انسان نے اس کی تخلیق نہیں کیا تو پھر ان خلیات کا بنانے والا کون ہے؟ جبکہ سچائی یہ ہے کہ وائرل تصویر ہیومن سیل(انسانی خلیہ) کی تصویر نہیں ہے بلکہ رشل کائیٹلی نامی شخص کی بنائی ہوئی جانوروں کی خلیہ کا ڈیجیٹل پینٹنگ ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

کیا الجیریا آتشزدگی کی ہے یہ حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہی بچی کی تصویر؟

بچی کی ایک تصویر کو الجیریا کا آتشزدگی کا بتاکر شیئر کی جا رہی ہے۔ یوزر کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ الجیریا میں آگ لگی کی وجہ سے 42 افراد کی جان جا چکی ہیں۔ جبکہ بچی کی یہ تصویر الجیریا آتشزدگی کی نہیں ہے، بلکہ یونان کے ایوا شہر کی ہے۔ جہاں ایلیٹینا نامی بچی اپنے والد کا انتظار کر رہی ہے۔

پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔۔۔۔

کیا آئیس اسکیٹنگ رقص کر رہا جوڑا انسان نہیں روبوٹ ہے؟

سوشل میڈیا پر کلاسک ڈانس کر رہا جوڑا انسان نہیں ہے بلکہ روبوٹ ہے۔ ان روبوٹس کو چین میں تیار کیا گیا ہے اور شنگھائی ڈزنی لینڈ میں پلے کیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ آئیس اسکیٹنگ رقص کر رہا جوڑا انسان ہے روبوٹس نہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسکیٹنگ ڈانس کر رہی خاتون کا نام نومی لینگ ہے اور مرد کا نام الیکسی تیکونوف ہے۔

یہاں پڑھیں پوری پڑتال۔۔۔

کیا ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے ڈی جی اینٹی کرپشن کا افسر ہے؟

اس ہفتے ایک ڈانس کا ویڈیو خوب شیئر کیا گیا۔ یوزرس کا دعویٰ تھا کہ پاکستان کے ڈی جی اینٹی کرپشن کے افسر ڈانس کلب میں ڈانسر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ  لڑکی کے ساتھ رقص کر رہا شخص پاکستان کے سندھ کا ڈی جی اینٹی کرپشن افسر نہیں ہے۔ بلکہ وائرل ویڈیو میں بھارت کی سوشل میڈیا انفلواینسر نیکیتا شرما اور ان کے والد ہیں جو ساتھ گھر میں رقص کر رہے ہیں۔۔

پوری پڑتال یہاں پڑھیں۔۔۔۔

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular