پیر, اکتوبر 25, 2021
پیر, اکتوبر 25, 2021
HomeUrduآپ کے سونے پر نہیں ہے سرکار کی نظر،گولڈ ایمنیسٹی کو لےکر...

آپ کے سونے پر نہیں ہے سرکار کی نظر،گولڈ ایمنیسٹی کو لےکر کیوں کیاجارہا ہےعوام کو گمراہ؟ پڑھیئے ہماری تحقیق

 

دعویٰ

مودی گولڈ بند کرنے جارہی ہے۔ہندوستانی لوگ اسی پاگل پن کے لائق ہیں۔ 

تصدیق

سوشل میڈیا پرگولڈ ایمنیسٹی کے تعلق سے مختلف نیوز چینل کے لنک کے ساتھ ایک خبر خوب وائرل ہورہی ہے۔ دعویٰ کیا جارہاہےکہ سرکا گولڈ ایمنیسٹی نام کا ایک منصوبہ لا نے جارہی ہے۔جس کے تحت سرکار کو آپ جانکاری دیں گے کہ آپ کے پاس کتنا سونا ہے۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں نوٹ بندی کے بعد لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ایسے میں گولڈ ایمنیسٹی کا لانا کتنا لوگوں کے لئے ناراضگی کا سبب بن سکتا ہے۔کچھ خبر کوبھی سوشل میڈیا پر الگ انداز میں پیش کیاگیاہے۔جسے پڑھنے کے بعد لوگوں کا غصہ صاف ظاہرہوتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر میڈیا میں شائع گولڈ ایمینسٹی کی خبر دعؤں کے ساتھ خوب ہورہاہے شیئر

 

عام طور پر جو لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اس کے لئے ایسی خبر باعث لطف ہوجاتی ہے۔ اس خبر کا بھی وائرل ہونا لازمی ہے۔لیکن  ویری فائی ٹویر یوزرس نے بغیر جانچ پڑتال کے اس دعوے کو شیئر کردیاہے۔

 

 

 

 

اس طرح کے دعوے کافی تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔ٹویٹر یوزرس کی جانب سے پوسٹ کیے گئےدعوےکو اس لنک پر جاکر دیکھاجاسکتا ہے۔

 

اسی طرح فیس بک پر یہ خبر خوب گردش کررہی ہے۔جسے آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

 

 کیا ہے پورا معاملہ؟

دراصل سی این بی سی آواز نے دو دن پہلے سرکار کی جانب سے گولڈ ایمنیسٹی نامی منصوبہ نافذ کرنے کی خبر چلائی تھی۔جس کے بعد کچھ میڈیا سینٹر نے سی این بی سی کا حوالہ دےکر یا ذرائع  کا حوالہ دے کر خبر چلائی کہ حکومت سونا کولےکر گولڈ ایمنیسٹی نام سے ایک منصوبہ لانے کے لئے غوروخوض کررہی ہے۔اب آپ اس دعوے کے بارے میں پوری جانکاری کےلئے سی این بی سی آواز کے اس ویڈیو کوغور سےدیکھیں۔

 

 

وزارت خزانہ نے گولڈ ایمنیسٹی منصوبے والی  بات کو سرِسے ناکار دیا۔

میڈیاایجینسی اے این آئی نے وزارت خزانہ کے ذرائع سے یہ جانکاری ارسال کیاہےکہ انکم ٹیکس ڈیپارمنٹ کی طرف سے کسی بھی طرح کی گولڈ ایمنیسٹی اسکیم لانےکےتعلق سے کوئی بھی شرائط یا غوروخوض نہیں کیاگیاہے۔بجٹ سیشن قریب ہے ایسے میں اس طرح کی غیرمناسب خبریں آنا لازمی ہے۔

 

دیگر میڈیاسینٹروں نے بھی گولڈ ایمنیسٹی کولے کر گمراہ کن خبروں کی جانکاری دی۔

 

 

کئی میڈیا سینٹر نے اس خبر کو بعد میں درست کیا

 

 

سرکار کی جانب سے لائی جارہی گولڈایمنیسٹی اسکیم کو لے کر جو دعویٰ کیاجارہاہے وہ گمراہ کُن ثابت ہواہے۔ 

 

ہماری تحقیقات میں یہ بھی  ثابت ہوتا ہے کہ حکومت فی الحال گولڈ ایمنیسٹی جیسا کسی بھی طرح کا کوئی اسکیم نہیں لارہی ہے نہ اس پر غوروخوض کیاہے۔میڈیا کی جانب سے دی گئی صفائی سے بھی واضح ہوتاہے کہ میڈیا سینٹروں نے جلد بازی میں یا بغیر معتبر ذرائع کے اس خبر کو عوام کے سامنے پیش کیا۔یہاں بتاتا چلوں کہ ضروری نہیں کہ میڈیا سینٹروں کی جانب سے چلائی گئی ہر خبر صحیح ہو ایسا بالکل نہیں ہے۔

 

ٹولس کا استعمال

گوگل سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

نتائج:گمراہ کُن

 

نوٹ:۔ اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر آپ کو شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دی گئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

 checkthis@newschecker.in

Rajneil Kamath
Rajneil began his career in Google with Adwords Content Operations, moved to sales and then to Public Policy and Government Affairs. During his tenure at Google, he got a first-person view of content policy, community guidelines, product policy, and other public policy issues. Post his stint at Google, he founded a technology company before establishing Newschecker. He calls himself a product of the internet and mobile era and is determined to combat disinformation online. He looks after the day to day affairs and management of the organisation and does not participate in the editorial decisions of Newschecker.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular