اتوار, اکتوبر 24, 2021
اتوار, اکتوبر 24, 2021
HomeUrduسُدرشن ٹی وی نےاویسی کے خلاف چلائی غلط خبر۔پڑھیئےہماری پڑتال

سُدرشن ٹی وی نےاویسی کے خلاف چلائی غلط خبر۔پڑھیئےہماری پڑتال

دعویٰ

چوروں اور دہشت گردوں کی موت پر ماتم منانے والے اویسی نے کملیش تیواری کے بلیدان کے بعد جھوم کرناچا۔ایسا لگ رہاہے کہ اس کا کوئی مشن پورا ہواہو۔ساتھ ہی لکھا ہے کہ نریندرمودی جی اس کا باہررہنا نہ جانے اور کتنے کملیش کی موت کی وجہ بن سکتا ہے۔

 

 

تحقیات

سوشل میڈیا پران دنوں ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی کا ایک ویڈیو وائرل ہوراہے۔جس کو سدرشن ٹی وی نے خوف ناک انداز میں پیش کیاہے۔ سدرشن ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ اویسی کمیلش تیواری کے قتل کی خوشی میں جھوم کر ناچ رہے ہیں۔ساتھ ہی ویڈیو کے ساتھ یہ بھی پوسٹ کیا ہے کہ ایسا لگ رہاہے اویسی کا کوئی مشن پورا ہواہو۔سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے نے اس ویڈیوکو ٹویٹ کیاہے۔جسے ہزاروں لوگوں نے پسنداور ری ٹویٹ بھی کیاہے۔

 

 

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے گوگل سرچ کیا۔جہاں ہمیں ڈیلی ہنٹ اردو پرایک خبر ملی۔جس میں یہ لکھا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں چناوی ریلی کو خطاب کرنے کے بعد مستی کے موڈ میں نظر آئے۔ اویسی نے جمعرات یعنی سترہ اکتوبر کو اورنگ آباد میں پٹھان گیٹ پر ریلی کے بعد  سیڑھی سے اترتے ہوئے ڈانس کیا۔

 

 

مزید تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے سوچا کیوں نہ یہ پتا لگایا جائے کہ اویسی نے یہ رقص کب اور کہاں کیاہے۔تب ہم نے کچھ کیورڈس کی مدد سے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں پتاچلا کہ اویسی نےدو مقامات پر ریلی کے دوران مستی میں آکر ڈانس 

کیاہے۔

 

 

 

 

ان ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے گوگل پر مختلف کیورڈس کے ذریعےمزید سرچ کیا۔جس کے بعد ہمیں کئی خبریں اس تعلق سے ملیں۔جس میں نیوز ایٹین اردو کا آفیشیل یوٹیوب چینل ملا۔جس پر اینکر اعظم اعظمی بتارہے ہیں کہ اویسی نے اپنے ڈانس والے ویڈیو پر وضاحت کردی ہے۔۔

  

 

 اس کے باوجود ہم نے مزید تحقیقات شروع کی۔جس کے بعد ہم نے اویسی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔جہاں ہمیں ایک پوسٹ کے ساتھ اویسی کاویڈیو ملا۔ جس میں وہ واضح کررہےہیں کہ ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

 

 

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ جس دن کملیش تیواری کا قتل ہواتھا ۔اس دن اویسی نے ریلی میں رقص نہیں کیا۔بلکہ سولہ اورسترہ اکتوبر کو ریلی کے دوران عوام کے اندرجوش بھرنے کے لئے رقص کیاتھا۔ اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سدرشن ٹی وی نے دو فرقوں کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کےلئے اس طرح کی خبر چلائی ہے۔

 

ٹولس کا استعمال

گوگل سرچ

گوگل ایڈیوانس سرچ

یوٹیوب سرچ

ٹویٹر سرچ

فیس بک سر

نتائج:گمراہ کن

 

اگر آپ ہمارے ریسرچ پر اتفاق نہیں رکھتے ہیں یا آپ کے پاس ایسی کوئی جانکاری ہے جس پر شک ہےتو آپ ہمیں نیچے دی گئی ای میل آڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

checkthis@newschecker.in

 
 
 
 
Rajneil Kamath
Rajneil began his career in Google with Adwords Content Operations, moved to sales and then to Public Policy and Government Affairs. During his tenure at Google, he got a first-person view of content policy, community guidelines, product policy, and other public policy issues. Post his stint at Google, he founded a technology company before establishing Newschecker. He calls himself a product of the internet and mobile era and is determined to combat disinformation online. He looks after the day to day affairs and management of the organisation and does not participate in the editorial decisions of Newschecker.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular