بدھ, اپریل 24, 2024
بدھ, اپریل 24, 2024

ہومFact Checkبھیم کی ڈونگری گوفے میں موجود شیولنگ کو بتایاجارہاہے مکہ مکرمہ کے...

بھیم کی ڈونگری گوفے میں موجود شیولنگ کو بتایاجارہاہے مکہ مکرمہ کے اندر کی تصویر۔کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہمارا ریسرچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

تاریخ میں پہلی بار مکہ مدینہ کا شیولنگ دکھایا گیا ہے۔سبھی ہندو بھائی اسے شیئر کریں نظرانداز نہ کریں۔

تصدیق

گذشہ کئی دنوں سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مکۃالمکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں ہندو مذہب کا شیولنگ ملا ہے۔جسے تاریخ میں پہلی بار ہندؤں کو دکھایا گیاہے۔کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ اس تصویر کو شیئر کریں نظرانداز نہ کریں۔اس کےعلاوہ دیگر سوشل میڈیا پر بھی اس طرح کی تصویر اور کیپشن خوب وائرل ہورہارہے۔

ان تصویر اور پوسٹ کو پڑھنے کے بعدہم نےاپنی تحقیقات شروع کی۔شروعاتی جانچ میں ہمیں کافی کچھ اسکرین پردیکھنے کو ملا۔جوکہ مندرجہ ذیل ہے۔

سارے پوسٹ سے تو صاف واضح ہو رہاتھا کہ یہ تصویر گذشتہ کئی سالوں سے غلط دعوے کے ساتھ واہٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر یونیورسٹی پر خوب وائرل کیا جاچکا ہے۔ ان سب کے پیش نظر ہم نے اپنی تحقیقات شورع کی۔تب ہمیں للن ٹاپ  پر شائع ایک خبر ملی۔جس میں یہ لکھا ہے کہ خانہ کعبہ میں جو کالے رنگ کا پتھر ہے اس کی اصلیت کیاہے۔

اپنے ریسرچ کو جاری کھتے ہوئے ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں میپ آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ایک مضمون ملا۔جس میں وائرل تصویر کے بارے میں پوری تاریخ موجود ہے۔آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ تصویر بالکل سچ ہے پر اس میں لکھا کیپشن صاف طورپر غلط ہے۔ یہ تصویر وراٹ نگر کی ہے۔جوکہ راجستھان کی راجدھانی جے پور میں ہے۔اب یہاں قاری کے لئے یہ جانکاری دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ اس شیولنگ کی حقیقت کیاہے۔آپ کو بتادوں کہ وراٹ نگر  کے اس گوفے میں مہابھارت کی کہانی چھپی ہے۔جس میں ایک سال پانڈؤں نے وراٹ نگر میں اپنا اگ٘یات واس کاٹا تھا۔اس پہاڑ کا نام بھیم کی ڈونگری ہے۔اسے لوگ پانڈؤں کی پہاڑی بھی کہتے ہیں۔یہاں ایک گوفہ بھی ہے۔جس میں بڑا سا ایک شیولنگ رکھا ہے ۔جسے آج کل مکہ ۔مدینہ میں ہونے کا دعویٰ کیاجارہاہے۔ جوکہ غلط ہے۔

تمام ریسر چ کے بعد مکہ مکرمہ کے بارے میں مختصر یوں بتادوں کہ مکہ مکرمہ روئے زمین کا بہترین مقام اور دنیا کا مقدس اور معزز ترین شہر ہے۔جس کے بارے میں آپ العرابیہ میں شائع مضمون کو پڑھ کرپوری جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔مزید اس لنک پر کلک کرکے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ڈیجیٹل انداز میں دیدار کر سکتے ہیں۔

نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ شیولنگ کی تصویر راجستھان کی راجدھانی جے پور میں موجود بھیم کی ڈونگری پہاڑ  ہےکے اندر کی ہے نا کہ مکہ۔مدینہ کی۔واضح رہے کہ آواز اور انٹر نیٹ کی دنیا کے لوگ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اس تصویر کو غلط دعوے کے ساتھ واہٹس ایپ ،فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کررہے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن(غلط دعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل اور واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

checkthis@newschecker.in

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular