جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkکیا پی ایم مودی کےتشہیر اور غیر ملکی دورے پر خرچ ہوا...

کیا پی ایم مودی کےتشہیر اور غیر ملکی دورے پر خرچ ہوا ہے 66ارب روپے؟ پڑھیئےہماری تحقیق۔۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

 

دوسرے کےگھروں میں برتن دھونےوالی اور غریب کےبیٹے نےبیرون ممالک اور اشتہارات پر خرچ کئے محض چھیانچھٹ ارب روپے۔لیکن غدار،اینٹی نیشنل اوراربن نکسل اَس٘ی روپےپیاز،ٹماٹرنہیں کھاسکتے۔ پاکستان پرست گاندھی نہرو کے غلام ملک کے حق میں کب سوچوگے؟  

تحقیقات:

 

ٹویٹر پرایک پیروڈی اکاؤنٹ سے وزیراعظم نریندر مودی کے تعلق سے کئے گئےٹویٹ کو سیکڑوں افراد نے پسند کیا اور ری ٹویٹ کیا ہے۔ٹویٹ میں کئی دعوے بھی کئے گئے ہیں۔جس میں ایک دعویٰ یہ کیاگیا ہے کہ پی ایم مودی کی والدہ دوسرے کے گھروں میں برتن دھویا کرتی تھی۔وہیں دوسرا دعویٰ یہ بھی کیاگیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی تشہیر اور بیرون ممالک کے دورے پر چھیانچھٹ ارب روپے خرچ کئے گئیں ہیں۔

 ان باتوں میں کتنی سچائی ہے۔تب ہم نے سب سے پہلے ٹویٹ میں کئے گئے پی ایم مودی کی والدہ والی باتوں کی تحقیق شروع کی۔تب ہمیں تفتیش کے دوران ڈیلی ہنٹ پر شائع ایک خبر ملی۔جہاں یہ پتاچلا کہ ٹویٹ کی اس حصے والی بات صحیح ہے۔  

پھر ہم نے ٹویٹ کے اگلے دعوے کی تحقیقات شروع کی۔ یعنی 66ارب والی بات جولکھی گئی تھی۔اس کو ہم نے جب این بی ٹی اخبار کی تصویر کے سہارے گوگل پر سرچ کیا۔پھر ہمیں ایک خبر ملی ۔جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ نریند مودی نے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سے زیادہ غیر ملکی دورے کئے ہیں۔لیکن دونوں کے دورے پر ہوئے خرچ یکساں ہے۔  

ان تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید تفتیش شروع کی کہ ایسا تو نہیں وزیراعظم نریند مودی کے غیر ملکی دورے پر خرچ زیا دہ ہواہو اور دکھایا کم جارہاہو۔پھر ہم نے گوگل پر سرچ کیاتو دی انڈین ایکسپریس  پر شائع ایک خبر ملی۔ جس میں لکھاتھا کہ سابق پی ایم من موہن سنگھ نے اڑتیس  ممالک کادورہ کیا تھا۔جس میں کُل خرچ تیرہ سو چھیالیس کروڑ ہوئے تھے۔جبکہ  پی ایم مودی نے  دوہزارچودہ سےدوہزار اٹھارہ تک تقریباً اڑتالیس ممالک کا دورہ کیا۔جس میں تقریباً بیس سو اکیس (دوہزاراکیس) کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہم نے مزید تفصیلات جاننا چاہا۔جہاں ہمیں آج تک کی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر ملی۔جو دسمبر دوہزار اٹھارہ کی تھی۔جس میں یہ پتا چلا کہ پی ایم مودی  نےجو بیرون ممالک کادورہ کیا ہے۔اس میں کتنا خرچ ہواہے۔ آج تک پر پڑھا جاسکتاہے۔

ان ساری تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی تو ہم تصدیق کے لیے بھارت سرکار کے ویب سائٹ پر گئے۔جہاں سے آپ بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی جَن ست٘ا کی لنک پر کلک کرکےاوربھی جانکاری لی جا سکتی ہے۔

اب ہم پی ایم مودی کی تشہیر پر ہوئے خرچ کے بارے میں جانتے ہیں ۔اس تعلق سے ہم نے سرچ کیا تو این ڈی ٹی وی اور دینک جاگرن  پر شائع ایک خبر ملی۔جس میں پی ایم مودی کے پرموشن اور اشتہارات پر ہوئے خرچ کا پورا ڈیٹا ملا۔این ڈی ٹی وی میں شائع خبر کے مطابق پی ایم مودی کی تشہیر پر تینتالیس سو تینتالیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اوردینک بھاسکرکے مطابق پینسٹھ سو کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔۔

 نیوز چیکر کی تحقیقات سےثابت ہوتاہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کُن ہے۔

 

ٹولس کا استعمال

 

گوگل سرچ

 

 

   نتائج:گمراہ کُن

 

 

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular