ہفتہ, ستمبر 25, 2021
ہفتہ, ستمبر 25, 2021
HomeUrduبہارالیکشن:گڑھے میں پھینکی جارہی مٹھائیاں آرجے ڈی دفتر کی نہیں بلکہ ہریانہ...

بہارالیکشن:گڑھے میں پھینکی جارہی مٹھائیاں آرجے ڈی دفتر کی نہیں بلکہ ہریانہ کی ہیں

آرجےڈی دفتر میں جیت کے جشن سے پہلے منگائی گئی مٹھائیاں انتخاب میں سکشت کے بعد ساری مٹھائیاں نالی میں پھینکی جارہی ہیں۔

بہار انتخابات میں آرجےڈی کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر خوب گردش کررہی ہے۔جس میں کچھ لوگ مٹھائیوں کے ڈھیڑ کو نالی میں پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یوزرس کا دعوی ہے کہ یہ مٹھائیاں آرجےڈی دفتر میں جیت کے جشن سے پہلے منگائی گئی تھیں۔لیکن انتخاب ہارنے کے بعد یہ ساری مٹھائیاں اب نالی میں پھینکی جارہی ہیں۔درج ذیل میں آرکائیولنک موجودہیں۔

پونت اگروال نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے وائرل تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

بہار انتخابات میں آرجےڈی سےمتعلق سوشل میڈیاپر کئی گمراہ کن دعوی وائرل ہوچکا ہے۔ایسے ہی مزید کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہے۔جب ہم نے وائرل تصاویر کو ریورس امیج سرچ کیاتو ہمیں امراجالا کے نیوزویب سائٹ پر10نومبر2020 ایک خبر ملیں۔خبرکے مطابق ہریانہ کے سرساضلع میں وزیراعلی اڑن دستا اور فوڈاینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے دومقامات پر چھاپا ماراتھا۔جہاں خراب رسگُلے برآمد کئے گئے تھے۔

پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دینک بھاسکر پر وائرل تصویر والی خبر ملی۔جہاں اس وقت اس تصویر کو ہریانہ کے سرسا کابتایاگیاہے۔

اس کے علاوہ جب ہم نے دوسری وائرل تصویر کو سرچ کیا تو ہمیں نیوز18اگست2019 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق گوالیار کے جودحپورمٹھائی بھنڈار میں گندی مٹھائیاں ملی۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ مٹھائیوں والی وائرل تصویر کا بہار انتخاب سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔پہلی تصویر اسی سال کی ہےلیکن ہریانہ کے سرسا کی ہےاور دوسری تصویر گوالیار کی ہے اور وہ اگست 2019 کی ہے۔

Result: False

Our Sources

AmarUjala:https://www.amarujala.com/haryana/sirsa/chief-minister-udnadaste-destroyed-a-quintal-of-spoiled-sweets-sirsa-news-rtk5821984163?src=story-most-read

bhaskar:https://www.bhaskar.com/local/haryana/hisar/sirsa/news/the-team-filled-samples-of-khoya-gulab-jamun-and-rashi-got-a-quintal-of-sweets-destroyed-after-getting-the-flies-127902839.html

News18:https://hindi.news18.com/photogallery/madhya-pradesh/gwalior-raid-at-jodhpur-sweet-shop-in-gwalior-mpsg-2330632.html

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Mohammed Zakariyahttps://newschecker.in/ur
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his Master in Mass communication and Journalism from Lucknow University.Lucknow

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular