بدھ, مئی 12, 2021
بدھ, مئی 12, 2021
HomeUrduکیابہار میں ملے گٹر کنارے قرآن پاک؟وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے...

کیابہار میں ملے گٹر کنارے قرآن پاک؟وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری تحقیق

دعویٰ

قرآن مجید کا کچھ نسخہ بہار کے کسی گٹر میں ملا ہے۔

تصدیق

سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے نالی کنارے پڑے قرآن پاک کی ایک تصویر کافی وائرل ہور ہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے وائرل تصویر بہار کے کسی گٹر میں پایا گیا ہے۔دعویٰ یہ بھی کیا جارہاہے کہ اس خبر کو کسی میڈیا نے آج تک نہیں دکھایا۔اگر آپ سچے مؤمن ہیں تو اسے دوسرے گروپ میں شیئر کیجئے۔تاکہ دنیاں کو اس کی سچائی کا پتاچل سکے۔وہیں جب ہم نے وائرل دعوے کو ریورس امیج کیا تو اس حوالے سے مختلف زبان میں الگ الگ دعوے کے ساتھ نئے پرانے پوسٹ ملے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

Bewafa drama

اگر آج اس پوسٹ کو پورے پاکستان میں نہ پھیلا سکے تو لعنت ہے ہم پر پلیز اس پوسٹ کو اتنا شیر کرو کہ پورا پاکستان اس پوسٹ پر اپنی آواز بلند کرے اگر مسلمان ہو تو خدارا اس پوسٹ کو شیئر کرو.

 

ہماری کھوج

مذکورہ پوسٹ سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کافی پرانی ہے۔پھر ہم نے وائرل پوسٹ  کے بارے میں گہرائی سے جاننے کے لئے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ٹویٹر کا ایک لنک فراہم ہوا۔جس میں اس تصویر کو سعودی عرب کا بتا گیا ہے۔

ٹویٹ سے ملی جانکاری سے پتاچلا کہ وائرل تصویر بہار کی نہیں بلکہ سعودی عرب کی ہے۔اس بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے ہم نے عربی زبان میں اس حوالے سے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں سترہ اکتوبر دوراہزار سترہ کی کئی خبریں ملیں۔جس کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے طائف میں پیش آیا تھا۔

مذکورہ ری سرچ سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے انگلش میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں سیاست ڈاٹ پی کے اور ریاض کنیکٹ ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر دوہزار تیرہ کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق مصاحف کی کچھ کاپیاں طائف کی نالیوں ملی۔جس کے بعد لوگوں نے حکومت کے خلاف غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

Copies of Holy Quran found in street drains of Taif, Saudi Arabia

The service of a company that specializes in opening grated drainage inlets was availed, and dozens of copies of the Holy Scripture were retrieved from the drain water. Akhbaar24 reported that close to several copies of the scared book were found from within different storm water inlets in the area.

Copies of Holy Quran found in street drains in Saudi city

Police authorities, in collaboration with the Commission for the Promotion of Virtue and Prevention of Vice in Taif have uncovered over fifty copies of the Holy Quran discarded in the street drainage system in Al-Salama district of Taif.

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر بہار کی نہیں بلکہ سعودی عرب کے طائف شہرت کی ہے۔جہاں گٹر سے کچھ مصاحب ملے تھے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیور سرچ

ریورس امیج سرچ

ٹویٹر ایڈوانس سرچ

یوٹیوب سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Avatar
Mohammed Zakariyahttps://newschecker.in/ur
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his Master in Mass communication and Journalism from Lucknow University.Lucknow

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular