ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkمرکز نظام الدین میں فرشتوں کی جماعت نظر آئی؟وائرل دعوے کا پڑھیئے...

مرکز نظام الدین میں فرشتوں کی جماعت نظر آئی؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

دہلی کے مرکز نظام الدین مرکز میں فرشتوں کی جماعت آئی نظر۔

تصدیق

سوشل میڈیا پر ان دنوں چھبیس سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں ایک عمارت کی دیوار پر انسانی پرچھائیاں نظر آرہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ وائرل ویڈیو مزکز نظام الدین کا ہے۔جہاں فرشتے ٹہل رہے ہیں۔اس ویڈیو کو مختلف یوزرس نے فیس بک پر شیئر بھی کیاہے۔

ہماری کھوج

نظام الدین کے حوالے سے گذشتہ کچھ دنوں سے حیران کن ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔اس حوالے سے نیوزچیکر نے کئی ویڈیوز اور تصاویر کا انکشاف بھی کیا ہے۔لیکن اب جو فرشتوں والا ویڈیومرکز کے نام سے وائرل ہورہا ہے۔جس کی تحقیقات بڑی باریکی سے کی جائے گی۔تاکہ ہمارے قاری اس بات سے مطمئن ہوسکے کہ کسی بھی ویڈیو یا فوٹو کو بغیر تحقیق کے دوسروں تک شیئر نہ کریں۔

وائرل ویڈیو کی گہرائی تک جانے کے لئے ہم نے سب سے پہلے انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور ان میں سے کچھ کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہا ہمیں المدینہ اور الاوسط  المدار نیوزویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک خبر ملی۔لیکن عربی زبان میں تھی اس لئے کافی کچھ اس بارے میں سمجھنا مشکل تھا۔البتہ یہ ضرور پتاچلا کہ یہ خبر سعودی عربیہ کے جدہ آرٹ ایگزیبیشن کا ہے۔

اوپر ملی جانکاری سے واضح نہیں ہوسکا کہ وائرل ویڈیو میں عمارت کی دیوار پر نظر آرہی پرچھائیاں کس چیز کی ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اباؤٹ ہر،سعودی گزٹ سمیت دیگر ویب سائٹ پر شائع دہزار انیس کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق جدہ میں موجود باب البنط میوزیم میں مروۃ المقیط نامی فوٹوآرٹسٹ نے اپنے آرٹ کو عوام کے سامنے پیش کیا تھا۔اب ہماری تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ مرکز میں فرشتے کی چہل قدمی والی بات جھوٹی ہے۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے سوشل میڈیا پر مروة المقيط کے بارے میں مزید کھوج بین کی۔جہاں ہمیں دی سعودی آرٹ کونسل(ایس اے سی) کے نام سے فیس بک پرفائل ملا۔جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہی پرچھائی کی دوتصاویر ملیں۔جس کے مطابق یہ تصاویر مروۃ القیط نے آرٹ کے ذریعے تھری تصاویر تیار کی تھی۔جسے جدہ کے آرٹ ایگزیبیشن میں پیش کیا تھا۔ یہاں آپ کو ایک بات بتاتا چلوں کہ مروۃ القیط ایک تھری ڈی فوٹو آرٹسٹ ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو مرکزنظام الدین کا نہیں ہے۔بلکہ سعودی عرب کے جدہ میں ہورہی ۳ڈی ایگزیبیشن کی ہے۔جہاں مروۃالمقیط نامی فوٹوآرٹسٹ نے دہزارانیس کے جون ماہ میں اپنے تھری ڈی آرٹ کو پیش کیاتھا۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

فیس بک سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(پراناویڈیو)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular