جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkہندوستانی بحریہ فوج کی تقریب میں پہلی بار ہوئی قرآن کی تلاوت؟وائرل...

ہندوستانی بحریہ فوج کی تقریب میں پہلی بار ہوئی قرآن کی تلاوت؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

ہندوستانی بحریہ فوج کی تقریب کے دوران پہلی بار آیت الکرسی کی تلاوت کی گئ ہے۔پریڈگراؤنڈ پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بحریہ فوج کے ساتھ دعاء بھی کی۔ماشاءاللہ

( خان صاحب کے ٹویٹ کا آرکائیو)

تصدیق

ان دنوں سوشل میڈیا پر بحریہ فوج کی تقریب کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔جس میں کالے رنگ کی شروانی پہنے ایک شخص آیت الکرسی پڑھ رہا ہے اور تقریب میں صدر جمہوریہ بھی موجود ہیں۔اس ویڈیو کو ٹویٹر پر خان صاحب نامی یوزر نے شیئر کیا ہے۔خان کا دعویٰ ہے کہ بحریہ فوج کی تقریب میں پہلی بار آیت الکرسی پڑھی گئی ہے۔اس بات میں کتنی صداقت ہے ہم نے سب پہلے اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر تلاشا۔جہاں ہمیں فیس بک پر مذکورہ دعوے والا کئی وائرل ویڈیوز ملے۔جس کا آکائیو درج ذیل ہے۔

فیس بک پر لیٹیسٹ نیوز نان پارا نے اس ویڈیو کو آج صبح(پیرکے دن) پانچ بجکرسترہ منٹ پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔جس کا آرکائیو یہاں دیکھیں۔

سی ٹی وی نیوزانڈیا کے فیس بک پیج پر اس ویڈیو کو چھبیس مئی کو شیئر کیاگیا تھااور چودہ مئی کو دی ستیہ گرھ نامی پیش پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہندوستان کے صدرجمہوریہ کے سامنے قرآن کی تلاوت کی گئی ہے۔سی ٹی وی کے اس پوسٹ کو اڑتیس ہزار لوگوں نے دیکھا ہے۔جبکہ چھ سو پچیس نے لائک کیا ہے۔وہیں دی ستیہ گرھ کے پوسٹ کو بارہ ہزار لوگوں نے ہمارے آٹیکل لکھنے تک دیکھ لیا تھا اور ایک سوپندرہ لوگوں نے لائک کیاتھا۔ دونوں پوسٹ کو ہم نے آرکائیو کرلیا ہے۔جسے آپ مذکورہ نام پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک سال پہلے بھی کئی یوزرس نے اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

https://www.facebook.com/100004174353478/videos/1459190497563415

ہماری تحقیق

بحریہ فوج کی تقریب میں پڑھی گئی آیت الکرسی والے دعوے میں کتنی صداقت ہے۔اس حقیقت جاننے کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو سب سے پہلے انوڈ کیا اور کچھ کیفریم کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے اسکرین پر یوٹیوب کے کئی لنک فراہم ہوئے۔جس میں لکھا ہے کہ “انڈین نیوی کے پروگرام میں مولانا قرآن پڑھتے ہوئے

”اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

مذکورہ اسکرین شارٹ سے ایک بات واضح ہوئی کہ بحریہ فوج کے پروگرام میں قرآن کی تلاوت کی گئی ہے۔البتہ یہاں ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ بحریہ فوج کے پروگرام میں پہلی بار آیت کرسی کی تلاوت کی گئی ہےیا نہیں؟پھر ہم نے اس حوالے سے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں بحریہ پروگرام کے حوالے سے دوردرشن کے آفیشل ٹویٹرہینڈل پر وائرل ویڈیو والی کچھ تصاویر ملیں۔ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جناب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہندوستانی بحریہ فوج کا کلر پیش کیا ہے۔جن لوگوں نے اس پروگرام کو نہیں دیکھا ہے وہ لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔پھر ہم نے جب لنک پر کلک کیا توانیس نومبر دوہزارانیس کا ویڈیو ملا۔جہاں ہمیں پتا چلا کہ وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ سچائی کے قریب ہے۔لیکن ویڈیو میں ہندو،مسلم ،سکھ اورعیسائی اپنے مذہبی کلام پڑھنے کے بعد بحریہ فوج کے لئے دعاء کررہے ہیں۔وہیں جب ہم نے ویڈیو کے کیپشن کو پڑھا تو پتا چلا کہ یہ تقریب کیرلا میں  بھارتیہ بحریہ فوج کے ایوارڈ کے سلسلے میں منقعد کیا گیا تھا۔جس میں صدررجمہوریہ نے بحریہ فوج کو اعزاز سے نوازا تھا۔

مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو میں آیت الکرسی پڑھی گئی ہے۔پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس سے پہلے بھی بحریہ فوجی کے پروگرام میں قرآن کی تلاوت کی گئی ہے یا نہیں۔پھر ہم نے یوٹیوب اور گوگل پر اس حوالے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں بیس فروری دوہزاربیس اور گیار دسمبر دوہزارسترہ کا دو اور ویڈیوز دوردرشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملے۔جس میں ایک دوسرے مولوی صاحب آیت الکرسی کی تلاوت کررہے ہیں۔اس کے باوجود ہم نے مزید گوگل کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی ہندو، ہندوستان ٹائمس  اور ایکنامک ٹائمس پر اس حوالے سے خبریں ملیں۔جس میں مختلف شہروں میں ہوئے بحریہ فوج کے پروگرام کے سلسلے میں لکھا ہے۔جسے آپ لنک پر کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ہماری تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ ہرسال ہندوستانی بحریہ اکیڈمی کی جانب سے اس پروگرام کو منعقد کیا جاتا ہے۔جس میں صدرجمہوریہ کی موجودگی میں چارومذاہب کے رہنما اپنے اپنے مذہبی کتابوں سے کچھ کلام پڑھ کر بحریہ فوج کے لئے دعاء کرتے ہیں۔اسی پروگرام میں مولاناصاب بھی آیت الکرسی پڑھ کر انڈین نیوی کے لئے خیر کی دعاء کرتے ہیں۔یہاں یہ ضرور سمجھ لیں کہ یہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار قرآن کی آیت نہیں پڑھی گئی ہے۔بلکہ ہرسال بحریہ فوج اکیڈمی کے پروگرام میں قرآن کی آیت پڑھی جاتی ہے۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک ایڈوانس سرچ

نتائج:گمراہ کن/پراناویڈیو

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular