جمعرات, اپریل 25, 2024
جمعرات, اپریل 25, 2024

ہومFact Checkفرانس میں رسول خدا کی گستاخی کے بعد چیچنیا کے صدر نے...

فرانس میں رسول خدا کی گستاخی کے بعد چیچنیا کے صدر نے محمد نام رکھنے پر نہیں کیا پیسے دینے کا اعلان

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

چیچینیا کے صدرنے فرانس میں ہوئی رسول ؑ خدا کی شان میں گستاخی کے جواب میں اپنے ملک میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی انسان اپنے بچے کا نام محمد رکھےگا ہم انہیں 1275 ڈالر انعام دیں گے۔سبحان اللہ۔ آپ نے بتادیا کہ نبیؑ کے نام پر ہماری پوری دولت قربان ہے۔ماشاء اللہ

چیچینیا کے صدر کے حوالے سے کیا ہے وائرل دعویٰ؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک شخص کی تصویر کے ساتھ چیچینا کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ وہاں کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ جوبھی انسان محمدؐ کے نام پر اپنے بچے کا نام رکھےگا اسےانعام کے طور پر 1275 ڈالر دیئے جائیں گے۔درج ذیل وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔

فیصل حسین کے ٹویٹرپوسٹ کاآرکائیو لنک۔

الیاس منصوری کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

https://twitter.com/ahmedaftab04/status/1333674981255835649

گڈو کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر چیچنیا کے صدر کے حوالےسے وئرل دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے گوگل کیورڈ س کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ “آیا سچ میں فرانس میں ہوئے محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد چیچنیا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ محمدؐ کے نام پر جو اپنے بچوں کا نام محمد رکھےگا اسے انعام سے نوازا جائےگا۔اس دوران ہمیں العرابیہ اردو اور نوائے وقت کےنیوز ویب سائٹ پر 15 اور 16 جنوری 2014 کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق چیچن لیڈر رمضان قاضی روف نے نومولود بچوں کے نام نبیﷺ کے نام پر رکھنے والے والدین کے لئے ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت کی نسبت سے کیا گیا۔

مذکورہ خبر سے واضح ہوتا ہے کہ چیچنیا میں پہلے بھی محمدؐکے نام پر بچوں کانام رکھنے پر ہزاروں ڈالر کا انعام دیا جاتاتھا۔ٹائمس آ انڈیا کے مطابق فرانس میں ہوئے واقعے بعد چیچن لیڈر رمضان قاضی روف نے فرانس کے صدر میکرون کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس طرح کا بیان دے کر دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں دی نیشنل ورلڈ نامی ویب سائٹ پر 29اکتوبر 2020 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق چیچنیا کی ایک احمد قاضی رؤف فاؤنڈینشن نامی تنظیم کے ذریعے اعلان کیا گیا تھا کہ 12ربیع اول کو پیدا ہونے والے بچوں کا نام محمد رکھنے پر 1265 ڈالر دیاجائےگا۔روپوٹ کے مطابق یہ انعام پہلے صرف محمدؐ کے نام پر بچوں کا نام رکھنے پر دیاجاتھا۔مگر اب اس میں کچھ تردید کردیا گیا ہے کہ اہل بیت میں کسی بھی ممبر کے نام پر بچوں کا نام رکھنے پر 1265 ڈالر دیا جائےگا۔

جب ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا امام دیو نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر ملی۔جس میں انہیں چیچنیا کا صدر بتایا گیا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔چیچنیا کے صدر نے فرانس میں ہوئے واقعہ کے بعد یہ قانون نافذ نہیں کیا ہے۔بلکہ یہ برسوں سے چلا آرہاہے۔

Result: Misleading

Sources

Alarabiya:https://urdu.alarabiya.net/ur/editor-selection/2014/01/15/%D8%AF%DB%81%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D9%85-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D9%84%D8%A7-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%92%D8%8C-1000-%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%D8%AF%DB%8C%DB%81.html

Nawaewaqt:https://www.nawaiwaqt.com.pk/16-Jan-2014/273399

TNWorld:https://www.thenationalnews.com/world/chechnya-100-000-roubles-for-newborns-named-mohammad-on-the-prophet-s-birthday-1.1101731

TOI:https://timesofindia.indiatimes.com/world/europe/chechen-leader-says-macron-stance-on-cartoons-inspires-terrorists/articleshow/78898447.cms

Imam:https://imamdev.com/news/inilah-profil-singkat-presiden-chechnya-ramzan-kadyrov

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular