جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومUncategorized @urسال دوہزار چودہ اور دوہزار انیس کے بیچ ہندوستان کے گلوبل ہنگر...

سال دوہزار چودہ اور دوہزار انیس کے بیچ ہندوستان کے گلوبل ہنگر انڈیکس کے تعلق سے گمراہ کن خبر کیا جارہا ہے شیئر۔ پڑھیئے ہماری تحقیق۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim-

India’s slide in the Global Hunger Index continues under the Modi regime. From ranking 55th in 2014, we stand at 103 among 119 with the highest child wasting rate over 20% in 2019.With the poverty, malnutrition and hunger rising like never before, the Govt remains in denial mode.

دعویٰ

ترجمہ

دوہزار چودہ میں ہندستان گلوبل ہنگر انڈیکس میں پچپنویں مقام پر تھا۔ لیکن دوہزارانیس میں ہندستان کھسک کر ایک سو تین کے درجے پر پہونچ گیا ہے۔جوکہ لگاتار خراب ہوتا جارہا ہے۔جس کو مودی حکومت ناکار رہی ہے۔

تحقیقات

ان دنوں ٹویٹر پر ایک خبر خوب چکر کاٹ رہی ہے۔جس میں مغربی بنگال کمنیوسٹ پارٹی کے لیڈرسُریاکانت مشرا نے دعویٰ کیاہے کہ دوہزار چودہ میں ہندوستان گلوبل ہَنگر انڈیکس کےسروے کے مطابق پچپنویں پائیدان پر تھا۔اب سال دوہزارانیس میں ہندوستان کھسک کر ایک سو تین کے درجے پر پہنچ گیا ہے۔

اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔پھر ہم نے سب سے پہلے گوگل پراس تعلق سے جانکاری حاصل کرنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں ایکنامِک ٹائمس میں شائع ایک خبر ملی۔جس میں سال دوہزار چودہ کے ہنگراِنڈیکس کے بارے میں لکھا ہے کہ انڈیا دوہزار چودہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش سے بہتر مقام پر تھا۔۔

 پھر ہم نے مزید تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئےاس خبر کو باریکی سے جاننے کی کوشش کی۔تب ہمیں ہندوستان ٹائمس کا یوٹیوب چینل میں اپلوڈ ایک ویڈیو ملا۔جس کے مطابق سال دوہزارانیس میں انڈیا کا گلوبل انڈیکس رینک ایک سو سترہ ممالک میں ایک سودو نمبر ہے۔جبکہ دعوے کے مطابق ایک سوانیس ممالک کی گنتی میں ہندوستان کا مقام ایک سو تین ہے۔

ان تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے ہم نیتی آیوگ کی ویب سائٹ پر گیے۔جہاں ہمیں  نیتی آیوگ کےدستاویز ملے۔جس سے پتا چلا کہ سال دوہزار چودہ میں گلوبل ہنگر انڈیکس پر ہوئے سروے میں انڈیا صرف چھہتر مماملک میں پچپنویں مقام پر تھا۔جبکہ سال دوہزارسترہ کے سروے کے مطابق ایک سو انیس ممالک کی گنتی میں سَوویں(۱۰۰) مقام پرہے۔

پھر ہم نے سال دوہزار انیس  میں ہوئے سروے  کے بارے میں جاننے کے لئے گوگل سرچ کیا۔جہاں ہمیں جاگرن جوش کی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق ہندوستان کو دوہزار انیس کے سروے میں ایک سودوکے پائیدان پر رکھاگیاہے۔۔

مزید تحقیقات حاصل کرنے کے لیےہم نے گلوبل ہنگر انڈیکس کے ویب سائٹ پراپنی انگلی کے سہارے دستک دی۔جہاں ہمیں دوہزارانیس کا ڈیٹا ملا۔جسے اس لنک پر کلک کرکے دیکھا جاسکتاہے۔

اب نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہواکہ وائرل خبر میں جودعویٰ کیا گیا ہے وہ اس کے برخلاف ہے۔اس سے صاف واضح ہوتاہے کہ اس خبر کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹولس کا استعمال

  • گوگل سرچ
  • یوٹیوب سرچ

نتائج:گمراہ کُن

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular