جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact CheckReligionکیا امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل احمد قاسمی کو امارت کے...

کیا امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل احمد قاسمی کو امارت کے کارکنان نے دی جان سے مارنے کی دھمکی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر گذشتہ کچھ دنوں سے امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل احمد قاسمی کے حوالے سے ایک خبر خوب گشت کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ “امارت شرعیہ کے امیر کے طریقہ انتخاب کے حوالے سے ایک مخلص نے امارت شرعیہ کے دارالافتاء میں استفتا دیا، جواب میں امیر شریعت کےانتخاب کےطریقہ کار کو غیرشرعی قرار دیا گیا، جس کےنتیجے میں مفتی سہیل احمد قاسمی صدر مفتی امارت شرعیہ کو نائب امیر کی موجودگی میں مفتی سعید الرحمن ،سہیل ندوی نائب ناظم ، سہراب ندوی نائب ناظم نے مارنےکی کوشش کی اور کہا کہ تھوبڑا بگاڑ دیں گے، پھر قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کرایا۔

 امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل قاسمی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

۔

Fact Check/ Verification

امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل قاسمی کے ساتھ مار پیٹ کے حوالے سے وائرل پوسٹ کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل پوسٹ سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ای ٹی وی بھارت اردو پر شائع 28 جولائی 2021 کی ایک خبر ملی۔ رپورٹ کے مطابق ای ٹی وی کے نمائندے نے ان سے مل کر وائرل دعوے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جو دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میرے ساتھ امارت کے کارکنان نے مار پیٹ کی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے وہ سراسر غلط ہے۔

البتہ انہوں نے نمائندہ سے یہ بھی بتایا کہ ایک میٹنگ کے دوران ہم کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی تھی مگر مارپیٹ اور جان لیوا حملہ و دھکا مکی والی بات فرضی ہے۔ صدر امارت شرعیہ نے مزید لوگوں سے اس معاملے کو تنازعہ کا رخ نہ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

پھر ہم نے اس سلسلے میں فون پر مفتی سہیل قاسمی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ امارت کے کارکنان مار پیٹ کیا ہے یا نہیں تو انہوں نے سرے سے اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ جو بھی اس طرح کی بات سوشل میڈٰیا پر شیئر کر رہے ہیں وہ محض افواہ ہے اس پر دھیان نہ دیا جائے۔

امارت شرعیہ کے مفتی سہیل قاسمی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا کیا ہے اصل معاملہ؟

امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت نے گزشتہ دنوں امیر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل احمد قاسمی کے حوالے سے ایک فتویٰ وائرل ہوا۔ جو امارت شرعیہ کے نائب امیر سے منسوب تھا۔ اسی کے پیش نظر یہ فرضی دعوے والا پوسٹ شیئر ہونے لگا۔ بتادوں کہ مفتی سہیل قاسمی پہلے بھی جے ڈی یو کے لیڈر خورشید عرف فیروز کے حوالے سے فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا میں سرخیاں بٹوری تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے رام مندر کی جگہ بابری مسجد بنانے کی نہیں دی دھمکی

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ امارت شرعیہ کے صدر مفتی سہیل قاسمی کے ساتھ مار پیٹ کی خبر فرضی ہے۔ کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، لیکن ان کے ساتھ مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی خبر بےبنیاد ہے۔


Result: False

Our Source

ETv Bharat Urdu

Phone Call Verification

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular