ہفتہ, جولائی 31, 2021
ہفتہ, جولائی 31, 2021
HomeUrduپاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کی خبر بے بنیاد

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کی خبر بے بنیاد

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اپنی سگی بہن سے شادی کریں گے۔

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے وائرل پوسٹ
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے وائرل پوسٹ

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سگی بہن سے ہی شادی کریں گے۔ اس دعوے کو ہندی کیپشن کے ساتھ فیس بک اور ٹویٹر پر متعدد یوزرس نے شیئر کیا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے وائرل پوسٹ
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے وائرل پوسٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

  کراؤڈ ٹینگل پر ہم نے بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں 3,273 فیس بک یوزرس اس موضوع پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود یے۔

Fact Check / Verification

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ہندی زبان میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اس حوالے سے کئی خبریں ملیں۔

پھر ہم نے اس سلسلے میں اردو کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جیو نیوز، نوائے وقت اور جنگ نیوز پر شائع 1 اور 2 جون 2021 کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ سال اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کریں گے۔ لیکن ان رپورٹس میں کہیں بھی بابر اعظم کا بیان شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مذکورہ تحقیقات پر تسلی نہیں ہوئی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈون نیوز پر شائع ایک خبر ملی۔ جس میں بابر کی شادی کی خبر کو مشکوک بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سابق کرکٹر انضمام الحق کے 2سال پرانے بیان کو توڑمروڑ کر سوشل میڈیا پر کیاجارہا ہے شہیر

پھرہم نے بابر اعظم کی چچا کی بیٹی کے ساتھ شادی کے حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بول نیوز پر شائع 2 جون 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی والی خبر غلط ہے۔ بول نیوز نے بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سے بابر کی شادی کے حوالے سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ بابر کی منگنی کی افواہیں بے بنیاد ہیں،جب بھی بابر کی منگنی یا شادی ہوگی تو ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا جائے گا۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی چچا کی بیٹی سے شادی کی خبر فرضی ہے۔ بابر اعظم کی سگی بہن یا چچا کی بیٹی سے منگنی بھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ بھی محض ایک افواہ ہے۔

Result: False

Our Source

Google reverse image search

Geo News

JangNews

DawnNews

BolNews

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Mohammed Zakariyahttps://newschecker.in/ur
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his Master in Mass communication and Journalism from Lucknow University.Lucknow

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular