جمعہ, ستمبر 24, 2021
جمعہ, ستمبر 24, 2021
HomeUrduآرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کی بیٹی گُلناز کےانصاف کےلئے نہیں...

آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کی بیٹی گُلناز کےانصاف کےلئے نہیں نکالا کینڈل مارچ

آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے ویشالی کی گلنازخاتون کے انصاف کےلئےسڑکوں پر اترکر کینڈل مارچ نکالا اور بدمعاشوں کوسزا دلانے کی اپیل کی۔

وائرل تصویر فیس بک پر شیئر کیاگیا ہے

تیجسوی یادوں کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟

ان دنوں سوشل میڈیا پر آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی ایک تصویر خوب شیئر کیاجارہاہے۔جس میں وہ لوگوں کے ساتھ کینڈل لئے ہوئے کھڑے ہیں۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دنوں شرپسندوں کی شکار ہوئی ویشالی کی گلناز کو انصاف دلانے کےلئے تیجسوی نے کینڈل مارچ نکالا ہے۔درج ذیل میں سبھی کے آرکائیو موجودہیں۔

زکاجوہن کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

یوانتیش یادو کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

مادھوکمار کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

ویکاس یادو نامی ٹویٹر یوز کا آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

میڈیا رپوٹ کے مطابق 30اکتوبر کو دیر رات ویشالی کے رسول پور حبیب کی گلناز خاتون کو گاؤں کے کچھ بدمعاشوں نےچھیڑخانی کی مخالفت کرنے پراسےکیروسن تیل ڈال کر زندہ جلا دیاتھا۔اس معاملے میں پولس نے مجرم چندن کو گرفتار کرلیا ہے۔بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

سوشل میڈیاپر تیجسوی یادو کی کینڈل مارچ والی وائرل تصویر کی حقائق جاننےکےلئے ہم نے کچھ اہم ٹولس کی مددسے تصویر کو گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر کے حوالے سے 2018 کی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔بتادوں کہ گلناز کوگزشتہ دنوں

جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ س کی مدد سے وائرل تصویر کو سرچ کیا۔اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے حوالے سے زی نیوز،اےبی پی نیوز اور نیوزنیشن کے ویب سائٹ پر 24 اور 25 دسمبر کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق پٹنہ کے بڑے تاجر گنجن کھیمکا قتل کی مخالفت میں تاجروں نے کینڈل مارچ نکالا تھا۔جس میں آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو شامل ہوئے تھے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادوکے کینڈل مارچ والی تصویر دوسال پرانی ہے۔تیجسوی یادو نے گلناز کی حمایت میں اب تک کوئی کینڈل مارچ نہیں نکالا ہے۔

Result: Misleading

Our Sources

ABP:https://www.abplive.com/news/states/gunjan-khemka-murder-tejashwi-yadav-joined-candle-march-for-justic-in-patna-1037283

ZeeNews:https://zeenews.india.com/hindi/india/bihar-jharkhand/tejashwi-yadav-takes-part-in-procession-by-traders-in-patna-women-protest-against-him/482336

NewsNation:https://www.newsnationtv.com/states/bihar/bihar-people-hold-candle-march-on-patna-street-over-recent-murder-of-businessmen-tejashwi-yadav-joins-70707.html

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Mohammed Zakariyahttps://newschecker.in/ur
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his Master in Mass communication and Journalism from Lucknow University.Lucknow

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular