جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkاندور میں مسلمان کرونا پھیلانے کیلئے راستے پر پھینک رہے ہیں تھوک...

اندور میں مسلمان کرونا پھیلانے کیلئے راستے پر پھینک رہے ہیں تھوک لگا کر پیسے؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

سنگل سورس(مسلمان) کے لوگوں نے کروناوائرس پھیلانے کا نیا طریقہ اپنایا ہے۔جو پیسوں میں تھوک لگا کر راستے پر پھینک رہے ہیں۔

تصدیق

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک منٹ سترہ سیکینڈ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔جس میں کچھ پولس اہلکار سڑک سے پیسے اٹھارہے ہیں۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وائرل ویڈیو اندور کا ہے۔جہاں کچھ سنگل سورس کے لوگوں نے کروناوائرس پھیلانے کے لئے نیاذریعہ تلاشا ہے۔پیسوں میں تھوک لگاکر سڑکوں پر پھینک رہے ہیں تاکہ لوگ کروناوائرس میں مبتلا ہوں۔آپ کو بتادوں کہ ہندوستان میں اکثریت طبقہ کے لوگ “سینگل سورس” کا استعمال مسلمانوں پر طنزکسنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو ٹویٹر پر مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

ہماری تحقیق

وائرل ویڈیوکو دیکھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔اس دوران ہم نے وائرل ویڈیو کا انوڈ کیا اور کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اے بی پی اور اسکرول نیوز پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق اندور کے کھاتی پور میں دھرم شالہ کے سامنے والی سڑک پر ۱۰۰،۲۰۰اور پانچ سو کے مشکوک نوٹ کسی نے پھینک دیئے تھے۔جسے لوگ اٹھانے سے ڈر رہے تھے تو میونسپل کارپوریشن  کے لوگوں نے اس نوٹ کو بڑے احیتیاط کے ساتھ اٹھا کر تھیلی میں رکھا۔لیکن میڈیا رپورٹ میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ یہ نوٹ کسنے  پھینکا ہے۔

میڈیا رپورٹ سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے اندور کے ہیرانگر پولس انچارج راجیوبھدوریا سے فون پر بات کی اور ان سے اس معاملے کی پوری سچائی جاننے کی کوشش کی۔ہم نے وائرل ویڈیو کے بارے میں  پوچھا کہ کیا سنگل سورس یعنی مسلمانوں نے سڑکوں پر پیسے پھینکے ہیں تاکہ دوسروے لوگوں میں کروناوائرس پھیلا جا سکے؟اس کے جواب میں پولس انچارج بھدوریا نے صاف طور پر کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹی افواہ پھیلا جارہاہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے نوٹوں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دونوں مذاہب کے درمیان آپسی خلفشار پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے دعؤں کے ساتھ  ویڈیو شیئر کئے جارہے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

انوڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

پولس ویریفیکیشن

نتائج:فرضی دعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular