Thursday, April 24, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: کیا پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کرناٹک میں کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے؟

banner_image

Claim

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی تھی۔ ووٹنگ سے سے متعلق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا 7 مئی کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ واہٹس ایپ پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں وہ مبینہ طور پر کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

شہباز شریف والے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ “میں کرناٹک کے لوگوں سے دل سے کانگریس کو ووٹ دینے کی درخواست کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ کرناٹک میں اسلام کو مضبوت کرنے اور 2047 تک ہندوستان کو فتح کرنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے صرف کانگریس ہی پی ایف آئی کو”۔

شہباز شریف کی جانب سے کرناٹک میں کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل نہیں کی گئی ہے۔
Whatsapp forward

Fact

وائرل ٹویٹ کو غور سے دیکھا اور پڑھا تو معلوم ہوا کہ ٹویٹ میں اردو کا جملہ مکمل نہیں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹویٹر ہینڈل سے اتنی بڑی غلطی ممکن نہیں ہے اور جو ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے وہ جعلی ہے۔

Whatsapp forward

ہم نے گوگل پر یہ بھی سرچ کیا کہ آیا وزیر اعظم پاکستان نے حالیہ کرناٹک الیکشن کے حوالے سے کچھ بیان دیا ہے یا نہیں۔ لیکن نتیجے میں کچھ حاصل نہ ہوا۔

جس کے بعد شہباز شریف کے ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا تو معلوم ہوا کہ 7 مئی کو شہباز شریف کے ہینڈل سے کل 3 ٹویٹس کئے گئے ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی کرناٹک الیکشن سے متعلق نہیں ہے اور نا ہی اردو میں ہے۔

مزید معلومات کے لئے ہم نے سوشل بلیڈ ٹول کی مدد سے بھی ٹویٹ کو تلاشا۔ لیکن ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں ہوئی، جس میں 7 مئی کو کرناٹک الیکشن سے متعلق کوئی ٹویٹ کیا گیا ہو۔ اس سے واضح ہوا کہ کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل والا دعویٰ بھی فرضی ہے۔

Screenshot of Socail blade

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کرناٹک کی عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل نہیں کی ہے۔ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔

Result: False

Our Sources
Twitter Account of Pakistan PM Shehbaz Sharif
Social Blade/cmshehbaz


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,898

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔