جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact CheckFact Check: بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کی پرانی تصویر حالیہ بھارت...

Fact Check: بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کی پرانی تصویر حالیہ بھارت دورے سے جوڑکر وائرل 

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انڈیا آمد پر احتجاج ہو رہا ہے۔
Fact
بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج والی تصویر پرانی ہے اور اس تصویر کا ان کے حالیہ بھارت دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے گوا میں ہو ئے شنگھئی کاپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) میں شرکت کی تھی۔ آج تک کی ایک رپورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان پہنچتے ہی بلاول بھٹو نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا بھارت دورہ کامیاب رہا کیونکہ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اس خیال کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ہر مسلمان دہشت گرد ہوتا ہے۔

اب اسی دورے سے منسوب کرکے بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ لوگ بلاول بھٹو کی تصویر لگے پوسٹر ہاتھوں میں لے کر احتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بھارت آمد پر کئے گئے احتجاج کی ہے۔

بھارت میں ہوئے حالیہ بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج  کی نہیں ہے یہ تصویر۔
Courtesy: Twitter @MairajPpp

Fact Check/Verification

بھارت آمد پر بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے، جس میں اس تصویر کو ایک سال پہلے شائع کیا جا چکا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں دسمبر 2022 کو شائع شدہ انڈیا ٹی وی اور عرب نیوز کی ویب سائٹ پر مذکورہ تصویر سے متعلق رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ تصویر شیو سینا اور ڈوگرا فرنٹ کے کارکنان کی جانب سے کئے گئے احتجاج کی ہے۔ یہ احتجاج 17 دسمبر 2022 کو بلاول بھٹو زرداری کے اقوام متحدہ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی پر کئے گئے تبصرے کے خلاف کیا گیا تھا۔

Courtesy: India TV

سرچ کے دوران ہمیں17 دسمبر 2022 کو شائع شدہ دی ایکنامک ٹائمس کی ایک ویڈیو ملی۔ جس میں وائرل تصاویر جیسے ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں بھی اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے متنازع بیان کے خلاف جموں میں کئے گئے احتجاج کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/The Economic Times

ہم نے گوگل پر بلاول بھٹو کے حالیہ بھارت دورے کے خلاف ہوئے احتجاج سے متعلق کیورڈ بھی سرچ کیا۔ لیکن ایسی کوئی رپورٹس نہیں ملیں، جس میں ان کی بھارت آمد پر احتجاج کا ذکر ہو۔

یہ بھی بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈانس کر رہا شخص بلاول بھٹو نہیں مہروز بیگ ہے

Conclusion

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت آمد پر بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر پرانی ہے اور اس تصویر کا ان کے حالیہ بھارت دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by India TV and Arab news on Dec 2022
Video reports published by The Economic Times on 17 Dec 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular