Friday, February 21, 2025
CODE OF PRINCIPLES

غیر جانبداری اور انصاف پسندی کا عزم

نیوزچیکر ڈاٹ ان ایک آزاد پلیٹ فارم ہے۔جہاں ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہمارا کوئی بھی نیوز چیکرس،ریویورس اور صحافی کسی بھی سیاسی جماعت یا وکالت گروپ سے وابستہ نہ رہیں اور ان کی ادارتی رائے میں منصفانہ اور شفاف انداز رہے۔ہم ہر تحقیق کےلئے ایک ہی طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں اور ثبوت کا نتیجہ بناتے ہیں۔نیوزچیکر مدوں پر پالیسی عہدوں کی وکالت نہیں کرتا ہے۔ہم اپنے طریقہ کار کی بناوٹی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتر اور شفاف ہوتا ہے۔

شفافیت

نیوزچیکر اپنے فیکٹ چیک کی وضاحت تفصیلی طور پر کرتا ہے کہ دعوے کو خارج یا اس کی سچائی کس طرح کی گئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے قاری خود نتائج کی تصدیق کر سکیں۔نیوزچیکر تمام ذرائع کا استعمال مناسب طور پر اپنے قاری کے سامنے پیش کرتا ہے تاکہ قاری ہمارے کام کا حقیقی روپ دیکھ سکیں۔سوائے ان صورتوں میں جہاں کسی ذریعہ کی ذاتی حفاظت سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ایسے وقت میں نیوزچیکر ممکن حد تک تفصیلات فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ دوسرے ذرائع سے تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ قاری ہر کھوج کی تصدیق کر سکیں۔

فنڈنگ اور تنظیم کی شفافیت

نیوزچیکر ڈاٹ ان (این سی میڈیا نیٹ ورک) کی ایک آزاد پہل ہے۔جس کے پاس ماہرین کی ایک ٹیم ہے۔این سی میڈیا نیٹ ورک ایک سیلف فنڈیڈ تعظیم ہے۔جو ٹیکنالوجی کے ذریعے موصول مواد کے میدان میں کام کر رہا ہے۔این سی میڈیا نیٹ ورک صارفین کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔لیکن نیوزچیکر کی کارروائی اور ایڈیٹوریل پالیسی میں کسی کا بھی عمل دخل نہیں ہے۔نیوز چیکر ایک ہندوستانی سوشل میڈیا نیٹ ورک کے لئے بھی حقائق کو پرکھنے کا کام کرتا ہے۔جس کے لئے اسے معاوضہ بھی ملتا ہے۔اس سوشل میڈیا کانیوزچیکرڈاٹ ان کے اداریہ کاموں میں کوئی دخل نہیں ہے۔

طریقہ کار میں شفافیت

نیوزچیکرڈاٹ ان طریقہ کار کی وضاحت کے لئے مصروف عمل ہے۔جس کا استعمال ہم جعلی خبر وں یا غلط دعوے کی تحۡقیق کے لئے کرتے ہیں۔ دعوے کو منتخب کرنے سے لے کر شائع ہونے تک ہم مکمل تفصیلات دیتے ہیں تاکہ ہمارے قاری حقیقت سے آشنا ہو سکے اور اس کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

درست اصلاحات کی پالیسی

ہم اس بات کی سچائی کو مانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں خبر یا اطلاعات میں رد و بدل ہوتی رہتی ہے۔اس لئے نتیجتاً ری سرچ کو لگاتار اپڈیٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔اس دوران اگر ہم سے کوئی غلطی رہ جاتی ہے تو ہم اسے جلد سے جلد درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔تاکہ ہمارے قاری اس کی حقیقت سے آشنا ہو سکیں ۔

Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,217

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔