اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeCoronavirusاٹلی کی تصویر کو مختلف دعؤں کے ساتھ کیوں کیا جارہا ہے...

اٹلی کی تصویر کو مختلف دعؤں کے ساتھ کیوں کیا جارہا ہے شیئر؟پڑھیئے وائرل دعوے کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

واہٹس ایپ پر ایک پوسٹر وائرل ہورہا ہے۔جس میں لگی تصویر مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔پوسٹر میں اس تصویر کو ایران کا بتایا گیا ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ ایران نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے۔جس کے ذریعے 100 میٹر کے اندر رہنے والے کرونا مریض کا پتا لگانا ممکن ہے۔

تصدیق

پوسٹر میں لگی تصویر کو جب ہم نے ریوروس امیج سرچ کیا تو پتاچلا کہ اس تصویر کو کئی نیوزپورٹل نے اپنی خبروں میں شامل کیا۔جسے آپ ایک کے بعد ایک نیچے دیکھیں گے۔

پربھات خبر نے اس تصویر کو اپنی ایک خبر میں شامل کیا ہے۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ انڈین ٹیچرکمیونیٹی کےدوسو سے زائد سائنسداں اور ممبرس نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ کروناوائرس کی سرچنگ فیسلیٹیز کو ہندوستان کے ہر کونے میں پہونچا دیں۔

پروپاکستان نامی نیوزویب سائٹ نے اٹھارہ اپریل کی ایک خبر میں وائرل تصویر کو شامل کیا ہے۔جس کا ہیڈلائن ہے”کروناوائرس کے مریض پاکستان میں دوگنے ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی تک کسی کی موت نہیں ہوئی ہے” اس کے علاوہ کئی نیوزویب سائٹ نے اس تصویر کو کووڈ۔۱۹ کے حوالے سے اپنی خبر وں میں شائع کیاہے۔

ہماری کھوج

مذکورہ بالا تصویر کے حوالے سے مختلف خبروں کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا ایران نے کروناوائرس جانچ نے کا کوئی نیا آلہ بنایا ہے؟جس کے ذریعے ۱۰۰میٹر کے اندر موجود کروناوائرس کا پتا لگانا آسان ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں ایک فیس بک پوسٹ ملا۔جس کے مطابق ”ایران کی سپاہ پاسداران نے پانچ سیکنڈ میں کسی بھی مقام اور جگہ پر کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانے والا ایک آلہ تیار کیا ہے”لیکن اس پوسٹ سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں المُنیٹر نامی نیوزویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے کروناوائرس جانچ نے کا بہرتین آلہ تیار کیا ہے۔آپ کو بتادوں کہ اس خبر میں ہمیں وائرل تصویر کہیں بھی نظر نہیں آئی۔المیٹر پر شائع خبر کے ساتھ آلہ لئے ہوئے ایک تصویر میں سپاہ پاسداران نظر آرہے ہیں۔جوآلہ کی نمائش کررہے ہیں۔

مذکورہ بالا میں ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کے ساتھ جو دعویٰ کیا گیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے۔لیکن تصویر کہیں اور کی ہے۔پھر ہم نے المیٹر پر شائع خبر کی گہرائی تک جانے کے لئے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں میمری نامی یوٹیوب چینل پر کروناجانچ والے آلہ کی نمائش کا پورا ویڈیو ملا۔جس میں اس آلہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اگر اسکا استعمال کیا جائے تو سومیٹر کے اندر موجود کروناوائرس کاپتا محض پانچ سکینڈ میں لگایا جاسکتا ہے۔

سبھی تحقیقات سے یہ صاف ہوچکا کہ ایران کے سپاہ پاسداران نے کروناوائرس جانچ نے کا آلہ تو تیار کیا ہے۔لیکن اسے عمل میں لانے کی اجازت ابھی نہیں دی گئی ہے۔اب ہمیں اپنے قاری کو بتانا ہے کہ وائرل پوسٹر میں موجود تصویر دراصل ہے کہاں کی۔پھر ہم نے وائرل تصویر کی اصلیت تک جانے لئے کچھ مخفی ٹولس کا استعمال کیا اور کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں  گلف نیوزاور کلیرن مُنڈو پر شائع تیرہ مارچ اور پندرہ مارچ دوہزار بیس کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق یہ تصویر اٹلی کے بریسیا کی ہے۔ بریسیا کے ایک میڈیکل اسپتال میں ملازمین ٹرائج ٹینٹ بنا کرکروناوائرس کو لے کر کام کررہے ہیں۔اس تصویر کا دونوں نیوز ویب سائٹ نے بلوم برگ نامی ویب سائٹ کو کریڈٹ دیا ہے۔

مذکورہ نیوزویب سائٹ سے واضح ہوچکا کہ یہ تصویر اٹلی کے بریسیا کی ہے۔اس تصویر کو بلوم برگ نے سب سے پہلے شائع کیا ہے۔پھر ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے بلوم برگ پر شائع اس خبر کو تلاشا۔جہاں ہمیں پتا چلا کہ اس تصویر کو سب سے پہلے فرانسسکاوولپی نامی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے سے قید کیا تھا۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل پوسٹر میں کیا گیا دعویٰ صحیح ہے۔لیکن  پوسٹر میں لگی تصویر اٹلی کے بریسیا کی ہے۔جہاں میڈیکل ملازمین رات دن کرونا مریض کے لئے کام کررہے ہیں۔

ٹولس کا استعمال

اویسم سرچ

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

یوٹیوب سرچ

میڈیارپورٹ

نتائج:جزوی طور پر غلط ہے(Partially false)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular