منگل, مارچ 19, 2024
منگل, مارچ 19, 2024

اصلاح کی پالیسی

ہمارا مقصد ہے غلط دعوؤں کی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے-ہم بڑے پیمانے پر ان دعوؤں کی جانچ کرتے ہیں۔جن کی حقیقت اگر واضح نہ ہو تو عوام پر غلط  اثرات پڑتے ہیں- ہماری ویب سائٹ پر جتنی بھی رپورٹس شائع کی جاتی ہیں وہ دو سطحوں کی جانچ پڑتال سے ہو کر گزرتی ہیں-پہلی سطح میں ہمارے فیکٹ چیکرس اپنی اسٹوری کو کوالٹی چیکرس کے پاس بھیجتے ہیں۔ جہاں ان کی لکھی اسٹوری کی باریکی سے جانچ کی جاتی ہے اور ان کی منظوری کے بعد ہی اس خبر کو ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے

طرزِ عمل

اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمارے آرٹیکل میں کوئی غلطی،چوک یا کوتاہی ہوئی ہے تو ہمیں ضرور اطلاع کریں-ہم ہر اس صلاح کے بےحد شکرگزار ہیں۔جس سے ہمیں خود کو اور بہتر بنانے میں مدد ملے-برائے کرم اپنے تاثرات ، اصلاحات ، شکایات یا اپنے خدشات درج ذیل میں موجود ای میل آئی ڈٰ ی پر ارسال کریں اور جتنا ممکن ہو اپنی بات کو واضح کریں-ممکن ہو تو متعلق لنک بھی ضرور بھیجیں تاکہ ہم
(checkthis@newschecker.in)اس تک جلد از جلد رسائی حاصل کریں اور بہتر نتائج پیش کر سکیں

نیوز چیکر پر ہر رائے اور ہر تبصرہ کی جانچ کم سے کم دو افراد کرتے ہیں- ہر آراء اور تبصرے کی جانچ کا ذمہ عملہ کے ایک شخص کو دیا جاتا ہے جو یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اس کے متعلق کون سا قدم اٹھانا ہے- اس کے بعد عملے کا ایک سینیئر ممبر پھر سے سبھی آراء اور تبصرے کا جائزہ لیتا ہے تا کہ کچھ بھی خاص چیز چھوٹ نہ جائے-عام طور پر ہم جلد از جلد آپ کے تبصرے یا آراء پر جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر ہم اس کے متعلق آرٹیکل میں بدلاؤ کرتے ہیں تو اسے آرٹیکل میں ہائلائٹ بھی کرتے ہیں-

کسی حقیقی غلطی کی صورت میں اس رپورٹ کے ساتھ ایک نوٹ منسلک کیا جائے گا اور اس کی وضاحت کے ساتھ “اصلاح” کا لیبل لگایا جائے گا کہ کیا کیا بدلا گیا ہے؟

وضاحت یا اپ ڈیٹ کی صورت میں ، ایک نوٹ منسلک ہوگا اور اس کی وضاحت کے ساتھ “اپ ڈیٹ” کا لیبل لگایا جائے گا جس میں کیا کیا بدلا گیا ہے اس کا بھی ذکر ہوگا۔

آخر میں:اگر آپ کسی رپورٹ کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔لیکن ہمارے جواب سے خوش نہیں ہیں تو آپ دوبارہ جائزہ کے لئے درخواست کر سکتے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو ، ہمارا مشاورتی بورڈ شکایت پر نظرثانی کے لئے ایک آزاد شخص کی تقرری کرسکتا ہے۔